15.10.2026, 10:21am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

لیبیا کا تیل صدارتی کونسل کی گرفت میں ہونا چاہیے : کوبلر
15.09.2016, 08:10am , جعمرات (GMT+1)

لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن کوبلر نے لیبیا میں تیل کی تمام بندرگاہوں پر مکمل طور آئینی حکومت کی فورسز کے کنٹرول کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کی شام لیبیا کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس میں کہی۔

کوبلر نے تمام فریقوں کے درمیان مکالمے اور قومی وفاق کی حکومت کی تشکیل کی ضرورت کو بھی باور کرایا جس میں نوجوانوں اور خواتین کا بھی کردار ہو۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سیاسی خلیج کے سبب لیبیا ایک چوراہے کے منہ پر کھڑا ہے۔

کوبلر کا کہنا تھا کہ " مسدود راستے سے نکلنے کے لیے صدارتی کونسل اور ارکان پارلیمنٹ کی کونسل کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے"۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ " لیبیا میں لڑائی کی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں اور تیل کی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ تیل کی تمام تنصیبات پر صدارتی کونسل کے کنٹرول کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں جس کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے"۔

اس کے علاوہ کوبلر نے خبردار کیا کہ " تنازعات کی وجہ سے لیبیا مالی طور پر دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے"۔

سلامتی کونسل کا یہ اجلاس امریکا اور پانچ یورپی ممالک کی جانب سے لیبیا میں تیل کی بندرگاہوں سے فوج کے انخلاء کے مطالبے کے بعد منعقد ہوا۔

دو روز قبل لیبیا کی فوج نے لیفٹننٹ جنرل خليفہ حفتر کی قیادت میں راس لانوف ، السدرة ، الزويتينة اور البريقة کی بندرگاہوں پر قبضہ کر کے وہاں سے قومی وفاق کی حکومت کے ہمنوا تیلی کی تنصیبات کے محافظین کو نکال دیا تھا۔

:دیگر مضامین
(14.09.2016) قطر نے یمن میں اپنے 3 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی
(13.09.2016) حجاج کی راحت کے لیے محبت و شوق سے کوشاں ہیں: شاہ سلمان
(12.09.2016) عالمی عدالت انصاف کے معائنہ کاروں کے دورہ فلسطین کا امکان روشن!
(11.09.2016) اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 16 سالہ فلسطینی لڑکا شہید
(10.09.2016) ولندیزی رکن پارلیمان کے نیتن یاھو سے مصافحے سے انکار پراسرائیل سیخ پا
(09.09.2016) مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو ہراساں کرنا اسرائیلی دہشت گردی ہے: اوقاف
(08.09.2016) خالد مشعل کا قابض دشمن کے خلاف چار نکاتی اسٹریٹجک حکمت عملی کا اعلان
(07.09.2016) فلسطینی وزیر کا مکان فوجی چھاؤنی میں تبدیل، فائرنگ سے تین مظاہرین زخمی
(05.09.2016) بیت المقدس میں گاڑی کی ٹکر سے اسرائیلی فوجی زخمی
(04.09.2016) مصر نے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ معمول کی آمد ورفت کے لیے کھول دی
(03.09.2016) غزہ کی پٹی کے قریبا 19 لاکھ باشندے بدترین معاشی مشکلات کاشکار
(02.09.2016) فلسطین میں معذور افراد کے لیے سیاسی کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ
(01.09.2016) اسرائیلی فوج نے فدائی حملے کے سہولت کار اسیر کا مکان مسمار کر دیا
(31.08.2016) اسرائیلی عدالتوں سے مزید 8 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں
(30.08.2016) الخلیل کے قلب میں صہیونی توسیع پسندی کا نیا منصوبہ طشت ازبام
(29.08.2016) عباس ملیشیا زیرحراست کارکنوں سے غیرانسانی سلوک کی مرتکب قرار
(28.08.2016) مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی: امام قبلہ اول
(27.08.2016) یہودی شرپسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری
(26.08.2016) مطالبات تسلیم کئے جانے پر فلسطینی اسیر نے 70 روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی
(25.08.2016) مصر میں گرفتار فلسطینیوں کی رہائی فلسطینی سفارتخانے کی ذمہ داری ہے:بحر



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں