14.10.2026, 02:16pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

ہندوستانی بربریت: سینئر کشمیری سیاستدان احتجاجاً مستعفی
16.09.2016, 12:15am , جمہ (GMT+1)

ندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں معصوم لوگوں پر مظالم کے خلاف ہندوستانی پارلیمنٹ کے رکن اور کشمیری سیاستدان نے احتجاجاً قانون ساز اسمبلی اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ ہندوستانی فوج نے پہلی بار کشمیریوں کو عید کی نماز کی ادائیگی سے بھی روک دیا تھا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے بانی رکن طارق حمید کَڑا کا کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیر میں، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی ’سفاکانہ پالیسی‘ اور اس پر اپنی جماعت کی خاموشی کے خلاف اپنے غصے اور ناراضگی کے اظہار کے لیے پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔

طارق حمید کَڑا کا یہ فیصلہ کشمیر میں ان کی جماعت کے لیے بڑا دھچکا ہے جس کے خلاف، حریت پسند کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہندوستانی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے گزشتہ دو ماہ سے پرزور مظاہرے جاری ہے۔

کشمیر میں 8 جولائی سے جاری مظاہروں اور جھڑپوں میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

زیادہ تر افراد مظاہروں کو کچلنے کے لیے ہندوستانی فوج کی جانب سے گولیاں اور چَھروں والی گن چلانے کے باعث زخمی ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کشمیر میں ہندوستانی مظالم کے خلاف سفارتی سمیت ہر سطح پر پرزور مذمت کی گئی، لیکن ہندوستان اسے اپنا اندرونی معاملہ قرار دیتا ہے۔

تاہم گزشتہ ماہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل اِیاد امین مدنی بھی کہہ چکے ہیں کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

:دیگر مضامین
(15.09.2016) اسرائیل اور امریکا میں 38ارب ڈالر فوجی امداد کا معاہدہ 
(15.09.2016) طالبان نے افغان فورسز کی دو سو بکتر بند گاڑیاں قبضے میں لے لیں
(15.09.2016) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ حج کو فرقہ وارانہ یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے
(15.09.2016) عیدالاضحی کےتیسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔کراچی کے بعض علاقوں میں آلائشوں کے ڈھیر، شہری پریشان
(14.09.2016) امریکہ اور اسرائیل کے مابین اربوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ
(14.09.2016)   بائیس لاپتہ ہندوستانیوں کی داعش میں شمولیتب
(13.09.2016) فتح اللہ گولن کی گرفتاری کیلئے ترکی نے امریکا کو باضابطہ درخواست دے دی
(13.09.2016) امریکی فورسز فلپائن سے چلی جائیں: صدر ڈوٹرٹے
(12.09.2016) دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم
(11.09.2016) رونالڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص رہا کر دیا گیا
(11.09.2016) نائن الیون دہشت گردانہ حملوں کی برسی اج اتوار کو
(10.09.2016) شمالی کوریا کا جوہری تجربہ عالمی امن کے لیے ’شدید خطرہ‘: اوباما
(10.09.2016) ماؤزے تنگ کی چالیسویں برسی، چین میں خصوصی تقریبات
(09.09.2016) فرانس :عسکریت پسندی کے الزام میں 3خواتین گرفتار
(09.09.2016) بھارت سرکار ہی بےامنی کی ذمہ دار ہے، سید علی گیلانی
(09.09.2016) سعودی وزیرخارجہ نے ایران کی طرف سے حج اور سعودی عرب سے متعلق سامنے آنے والے تازہ بیانات کی شدید مذمت کرتے انہیں مسترد کردیا ہے
(08.09.2016) اوباما کی سعودی عرب کو فوجی ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش
(08.09.2016) ’ایرانی لیڈر مسلمان ہی نہیں ہیں‘، سعودی مفتی اعظم
(07.09.2016)  بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 60 کشمیری زخمی ہوگئے
(07.09.2016) شام میں عراق جیسی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔ برطانیہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں