14.10.2026, 11:14am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

 پناہ گزینوں کو تعلیم فراہم کرنا، آبادی میں اضافے اور ضروری فنڈز کی کمی کی وجہ سے اور زیادہ مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
16.09.2016, 07:20am , جمہ (GMT+1)

عالمی تنظیم کے مطابق پناہ گزینوں کو تعلیم فراہم کرنا، آبادی میں اضافے اور ضروری فنڈز کی کمی کی وجہ سے اور زیادہ مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
دنیا میں مسلح تنازعات اور سیاسی عدم استحکام کے سبب لاکھوں افراد کو اپنے ملکوں سے نقل مکانی کرنے پڑتی ہے جس سے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بھی متاثر ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین 'یو این ایچ سی آر' کی طرف سے جمعرات کو جاری کی گئی ایک نئی رپورٹ کا محور بھی وہ بچے ہیں جنہیں اپنے خاندانوں کے ساتھ نقل مکانی کرنا پڑی۔

’یو این ایچ سی آر‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے وہ علاقے جہاں یہ تنظیم کام کر رہی ہے وہاں 37 لاکھ بچے ایسے ہیں جنہیں اسکولوں تک رسائی نہیں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جیسے جیسے ان بچوں کی عمر زیادہ ہوتی ہے یہ صورت حال اور خراب ہو جاتی ہے۔

’یو این ایچ سی آر‘ کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا کہ "پناہ گزینوں کی تعلیم بری طرح ںظر انداز ہو رہی ہے۔ یہ (تعلیم) آئندہ نسل کی تعمیر میں قابل ذکر تبدیلی لانے کا موقع فراہم کرتی ہے تاکہ وہ ان لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کے قابل ہو سکیں جو عالمی سطح پر اپنے گھر بار چھوڑے پر مجبور ہوئے۔"

عالمی تنظیم کے مطابق پناہ گزینوں کو تعلیم فراہم کرنا، آبادی میں اضافے اور ضروری فنڈز کی کمی کی وجہ سے اور زیادہ مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق 2014 میں اسکول جانے والے (پناہ گزین) بچوں کی تعداد میں تیس فیصد اضافہ ہوا جن کے لیے بیس ہزار مزید اساتذہ کی ضرورت ہے۔

ان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ملک جو پناہ گزینوں کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ان کے لیے اب یہ بھی ضروری ہے کہ وہ ایسی جگہوں کا بندوبست کر سکیں جہاں ان بچوں کے لیے کلاسوں اور دیگر ضروری اشیا کا انتظام ہو۔

اکثر بچے کئی سال تک اسکولوں سے باہر رہنے کی وجہ سے حصول علم میں پیچھے رہ جاتے ہیں اور اس کے علاوہ ان کے لیے ایک اور مشکل یہ ہے کہ وہ مقامی زبان بھی نہیں بول سکتے۔

دنیا بھر کی توجہ کا مرکز شام کے پناہ گزین رہے ہیں، جہاں خانہ جنگی چھٹے سال میں داخل ہو گئی ہے اور ترکی سے لے کر یورپ تک کئی ملک اس سوچ و بچار میں ہیں کہ ان بچوں کی کس طرح مدد کی جائے جو لڑائی کی وجہ سے بے گھر ہوئے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سترہ لاکھ شامی پناہ گزین بچوں میں سے نو لاکھ بچے ایسے ہیں جو اسکولوں سے باہر ہیں۔

:دیگر مضامین
(16.09.2016) ہندوستانی بربریت: سینئر کشمیری سیاستدان احتجاجاً مستعفی
(15.09.2016) اسرائیل اور امریکا میں 38ارب ڈالر فوجی امداد کا معاہدہ 
(15.09.2016) طالبان نے افغان فورسز کی دو سو بکتر بند گاڑیاں قبضے میں لے لیں
(15.09.2016) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ حج کو فرقہ وارانہ یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے
(15.09.2016) عیدالاضحی کےتیسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔کراچی کے بعض علاقوں میں آلائشوں کے ڈھیر، شہری پریشان
(14.09.2016) امریکہ اور اسرائیل کے مابین اربوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ
(14.09.2016)   بائیس لاپتہ ہندوستانیوں کی داعش میں شمولیتب
(13.09.2016) فتح اللہ گولن کی گرفتاری کیلئے ترکی نے امریکا کو باضابطہ درخواست دے دی
(13.09.2016) امریکی فورسز فلپائن سے چلی جائیں: صدر ڈوٹرٹے
(12.09.2016) دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم
(11.09.2016) رونالڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص رہا کر دیا گیا
(11.09.2016) نائن الیون دہشت گردانہ حملوں کی برسی اج اتوار کو
(10.09.2016) شمالی کوریا کا جوہری تجربہ عالمی امن کے لیے ’شدید خطرہ‘: اوباما
(10.09.2016) ماؤزے تنگ کی چالیسویں برسی، چین میں خصوصی تقریبات
(09.09.2016) فرانس :عسکریت پسندی کے الزام میں 3خواتین گرفتار
(09.09.2016) بھارت سرکار ہی بےامنی کی ذمہ دار ہے، سید علی گیلانی
(09.09.2016) سعودی وزیرخارجہ نے ایران کی طرف سے حج اور سعودی عرب سے متعلق سامنے آنے والے تازہ بیانات کی شدید مذمت کرتے انہیں مسترد کردیا ہے
(08.09.2016) اوباما کی سعودی عرب کو فوجی ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش
(08.09.2016) ’ایرانی لیڈر مسلمان ہی نہیں ہیں‘، سعودی مفتی اعظم
(07.09.2016)  بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 60 کشمیری زخمی ہوگئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں