کراچی کے علاقے سولجر بازار سے پولیس نے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق سولجر بازار میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس کے دوران مختلف وارداتوں میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
اُدھر بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں گلشن غازی اور جدہ ہزارہ کالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ایس پی بلدیہ آصف رزاق کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 100 پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر رکھے ہیں