14.10.2026, 12:11pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

امریکا نے بلوچستان پر مودی کے موقف کی مخالفت کی ہے
16.09.2016, 08:32am , جمہ (GMT+1)

 امریکا نے پاکستان کو سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی مدد جاری رکھنے کا یقین دلاتے ہوئے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بلوچستان کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے معاملے سے خود کو واضح طور پر الگ کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ 'امریکی حکومت، پاکستان کے اتحاد اور سرحدوں کی سالمیت کا احترام کرتی ہے اور ہم بلوچستان کی آزادی کی حمایت نہیں کریں گے'۔

بلوچستان کا معاملہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران اُس وقت زیر بحث آیا جب ہندوستانی صحافی نے ترجمان سے استفسار کیا کہ وہ بلوچستان میں 'انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور آزادی کی لڑائی' کے حوالے سے امریکی پالیسی کی وضاحت کریں۔

صحافی نے امریکی اہلکار کو یاددہانی کرائی کہ ہندوستانی وزیراعظم بھی بلوچستان کے مسئلے پر دلچسپی لے رہے ہیں اور انھوں نے مختلف بین الاقوامی فورم پر اس معاملے کو اٹھایا ہے۔

کربی کے جواب سے غیر مطمئن صحافی نے اپنے سوال کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں کئی شخصیات اور گروہ 'بلوچستان کی آزادی' کے لیے کام کررہے ہیں، کیا آپ ان کی حمایت کرتے ہیں اور کیا آپ انھیں (جو اس معاملے کو ہوا دے رہے ہیں) امریکی سرزمیں پر برداشت کریں گے؟

اسٹیٹ دپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ 'امریکی حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ ہم پاکستان کی سرحدوں کی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں اور بلوچستان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتے'۔

صحافی نے دوبارہ پوچھا کہ 'کیا آپ ہندوستانی وزیراعظم کے اس خاص موضوع پر دیئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کریں گے؟ جس پر انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنا ردعمل اسی وقت دے دیا تھا۔

بلوچستان کے حوالے سے امریکا کے واضح موقف نے ہندوستان کے اُن منصوبوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، جن کا مقصد اگلے ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر کے مسئلے کو اٹھانے سے باز رکھنا تھا۔

ہندوستان کے دباؤ کے باوجود توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان جنرل اسمبلی میں دیگر اجلاس اور اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

اقوام متحدہ کے سیشن میں شرکت کے لیے وزیراعظم نواز شریف کی نیویارک آمد متوقع ہے اور 20 ستمبر کو وہ اپنی تقریر میں جن مسائل کو اجاگر کریں گے ان میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے۔

دوسری جانب ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اس سال جنرل اسبملی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ اجلاس میں وزیرخارجہ سشما سوراج ہندوستانی کی نمائندگی کریں گی۔

وزیر خارجہ کی حیثیت سے وہ نواز شریف کے خطاب کے ایک دن بعد جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کریں گی جس سے ہندوستان کو پاکستانی موقف کے جوابات دینے کے لیے کافی وقت میسر ہوگا۔

ہندوستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 'اگر نواز شریف نے کشمیر کے حوالے سے کوئی بات کی تو جنرل اسمبلی میں بلوچستان کے مسئلے کو بھی اٹھایا جائے گا'۔

:دیگر مضامین
(16.09.2016) پاکستان نے القاعدہ کیخلاف امریکا کیساتھ ملکر کام کیا، اولسن
(15.09.2016) پاکستان کا ’’غیر جانبدار مشن‘‘ کشمیر بھجوانے سے متعلق بیان کا خیرمقدم
(15.09.2016) بھارت و افغانستان میں مطلوب دہشتگردوں کے تبادلے کا معاہدہ
(14.09.2016) شیخ رشید کی طاہر القادری سے ملاقات ،مارچ میں شرکت کی دعوت
(14.09.2016)  پاکستان کاعالمی برادری سے کشمیریوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ
(13.09.2016) کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکے میں دو اہل کار جان بحق ہوگئے
(13.09.2016) شکارپور:امام بارگاہ میں 2خودکش حملہ آوروں کے داخلےکی کوشش
(12.09.2016)  ڈاکٹر فاروق ستار ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے
(11.09.2016) کوئٹہ سریاب روڈ پر کومبنگ آپریشنز کے دوران4 افراد گرفتار
(11.09.2016) ایران میں افغان قیدیوں کو پنجروں میں رکھنے پر کابل کا احتجاج
(10.09.2016) ایران، پاک-چین راہداری منصوبے میں شمولیت کا خواہش مند
(10.09.2016) کراچی:بسیں نذر آتش کرنے کے الزام میں 10 ملزمان گرفتار
(09.09.2016) خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کا امن عارضی اور جعلی ہے 
(09.09.2016) شمالی کوریا کی طرف سے رواں سال دوسرا جوہری تجربہ
(09.09.2016) سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 127 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت
(08.09.2016) قومی اسمبلی سے حذب مخالف نے واک آوٹ کیا ہے
(08.09.2016) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ایاز صادق کو اسپیکر ماننے سے انکار 
(08.09.2016) پاکستانی نژاد امریکی شہری کی وفاقی جج نامزدگی کا خیر مقدم
(07.09.2016) کراچی: پولیس نے فیصل واوڈا کو حراست میں لے لیا
(07.09.2016) یوم فضائیہ:شہید پائلٹ راشد منہاس کو خراج عقیدت



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں