مہمند ایجنسی کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی،واقعے میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے شامل ۔
مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار کے علاقے بٹ مینہ کی مسجد پائےخان کلےمیں نمازجمعہ کےدوران ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 23 افرادجاں بحق اور28 زخمی ہوگئے۔
واقعے کے 5شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا، ایک زخمی مہمند ایجنسی کے ہیڈکوارٹر اسپتال غلنئی جبکہ دیگر زخمی باجوڑ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر اسپتال خار میں زیر علاج ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں ہونے والا دھماکا بظاہر خودکش حملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔