یورپی یونین نے جمعے کے روز ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان پرزوں کی تفصیلات فراہم کرے جو جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہو سکتے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران حکومت جوہری ڈیل کے تحت ایسی تمام معلومات بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو مہیا کرے۔
بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے یہ مطالبہ اگلے ہفتے بین الاقوامی جوپری توانائی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ایران نے رواں برس جون میں سینٹری فیوجز میں استعمال ہونے والی روٹر ٹیوبز کی تیاری پر کام شروع کیا تھا