15.10.2026, 05:39pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں انڈین فوجی مرکز پر حملہ، 17اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
19.09.2016, 01:06am , سوموار (GMT+1)

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے قصبے اوڑی میں قائم انڈین فوجی مرکز پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 17 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو علی الصبح 5 بجکر 30 منٹ پر نامعلوم تعداد میں مسلح افراد انڈین فوج کی 12 ویں بریگیڈ ہیڈکوارٹرز میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔

یہ فوجی مرکز لائن آف کنٹرول کے قریب ہے جہاں سرحدی تنازع کی وجہ سے پہلے ہی سیکیورٹی بہت زیادہ سخت ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں اور ہندوستانی فورسز کے درمیان فوجی مرکز کے اندر فائرنگ کا تبادلہ اب بھی جارہی ہے جبکہ دھماکوں کی بھی آواز سنائی دے رہی ہے۔ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے واقعے کی اطلاع ملتے ہیں اپنا دورہ امریکا اور روس ملتوی کردیا جبکہ ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا۔جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ جموں و کشمیر پولیس نے حملے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت اور 6 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

حملے کے بعد فوج کے خصوصی دستوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اوڑی میں اتارا گیا جبکہ اوڑی اور لائن آف کنٹرول کی طرف جانے والی سڑکوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق انڈین آرمی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اگست کے مہینے میں بھی ہندوستانی فوج کے قافلے پر ہونے والے حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ جون 2015 میں ہندوستانی ریاست منی پور میں باغیوں نے فوج قافلے پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی انڈین فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں۔اس واقعے کے بعد سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے تاہم چند روز قبل انتظامیہ نے کرفیو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن حالات خراب ہونے پر دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔

اس دوران انڈین فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 90 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔اس حوالے سے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف واضح طور پر یہ کہہ چکے تھے کہ وہ کشمیر کا معاملہ بھرپور طریقے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھائیں گے۔ نواز شریف اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ چکے ہیں اور 21 ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔

:دیگر مضامین
(17.09.2016) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی رہائی کے بعد پریس کانفرنس
(17.09.2016) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن کو رہا کر دیا گیا
(16.09.2016) خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر چھاپہ مارنے والا ایس ایچ اومعطل 
(16.09.2016) امریکا نے بلوچستان پر مودی کے موقف کی مخالفت کی ہے
(16.09.2016) پاکستان نے القاعدہ کیخلاف امریکا کیساتھ ملکر کام کیا، اولسن
(15.09.2016) پاکستان کا ’’غیر جانبدار مشن‘‘ کشمیر بھجوانے سے متعلق بیان کا خیرمقدم
(15.09.2016) بھارت و افغانستان میں مطلوب دہشتگردوں کے تبادلے کا معاہدہ
(14.09.2016) شیخ رشید کی طاہر القادری سے ملاقات ،مارچ میں شرکت کی دعوت
(14.09.2016)  پاکستان کاعالمی برادری سے کشمیریوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ
(13.09.2016) کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکے میں دو اہل کار جان بحق ہوگئے
(13.09.2016) شکارپور:امام بارگاہ میں 2خودکش حملہ آوروں کے داخلےکی کوشش
(12.09.2016)  ڈاکٹر فاروق ستار ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے
(11.09.2016) کوئٹہ سریاب روڈ پر کومبنگ آپریشنز کے دوران4 افراد گرفتار
(11.09.2016) ایران میں افغان قیدیوں کو پنجروں میں رکھنے پر کابل کا احتجاج
(10.09.2016) ایران، پاک-چین راہداری منصوبے میں شمولیت کا خواہش مند
(10.09.2016) کراچی:بسیں نذر آتش کرنے کے الزام میں 10 ملزمان گرفتار
(09.09.2016) خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کا امن عارضی اور جعلی ہے 
(09.09.2016) شمالی کوریا کی طرف سے رواں سال دوسرا جوہری تجربہ
(09.09.2016) سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 127 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت
(08.09.2016) قومی اسمبلی سے حذب مخالف نے واک آوٹ کیا ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں