15.10.2026, 05:32pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

 رائے ونڈ مارچ کی تیاری کی حتمی شکل ،  عمران خان حتمی تاریخ کا اعلان  جلد کریں گے
19.09.2016, 01:06am , سوموار (GMT+1)

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نعیم الحق نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو خبر دار کیا ہے کہ رائے ونڈ مارچ میں اگر کسی قسم کی بھی رکاوٹ ڈالی تو حالات کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔ گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ 'ہم ن لیگ کو یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ رائے ونڈ مارچ میں جو بھی رکاوٹ ڈالی جائے گی اس کا نقصان ہمیں نہیں، بلکہ حکومت کو ہوگا' ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران کو ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی، ہم نے اس پر درِ عمل دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی۔

انھوں کہا کہ عابد شیر علی اپنے کارکنان کے ساتھ مل کر ہمارے لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں، کیونکہ آپ اگر ماضی پر نظر ڈالیں تو وہ اپنے سیاسی مخالفیں کو قتل کرنے کی کوششیں بھی کرتے رہے ہیں جس کی واضح مثال سانحہ ماڈل ٹاؤن ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ 'اگر عابد شیر علی رائے ونڈ مارچ کے لیے ایسا کوئی بھی منصوبہ بنارہے ہیں تو میں انہیں خبر دار کرتا ہوں کہ یہ سب کرنے سے انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا اور وزیراعظم نواز شریف کے اقتدار کی کشتی ڈوب جائے گی'۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ن لیگ نے کوئی ڈنڈا بردار فورس تشکیل دی ہے تو ہماری بھی اپنی سیکیورٹی ہوگی اور ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان سے ڈرتے نہیں۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ کسی کی جاگیر نہیں، وہاں پر کئی اور لوگ بستے ہیں، لہذا احتجاج کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے کہ ہم پاکستان کے کسی بھی شہر میں ایک ُپرامن مظاہرہ یا احتجاج کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پہلے ہی یہ بات واضح کرچکی ہے کہ ہمارے احتجاج کا مقصد کسی کے گھر پر حملہ یا اُس کا گھیراؤ کرنا نہیں۔

اس سوال پر کہ کیا آپ کو پہلے سے معلوم تھا کہ اگر آپ رائے ونڈ کا رُخ کریں گے تو حکومت کا رد عمل ایسا ہوسکتا ہے؟ تو انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ سب پہلے سے ہی پتا تھا اور ہمارا مقصد بھی یہی تھا کہ حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے تاکہ پاناما لیکس کی جو حقیقت نواز شریف اور شہباز شریف نے چھپا رکھی ہے وہ کھل کر عوام کے سامنے آسکے۔

وزیراعظم کی اہلیت سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر درخواستوں پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں ان درخواستوں پر فیصلہ آجائے گا جس کے بعد نواز شریف وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز نہیں رہ سکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے رائے ونڈ مارچ کی تیاری کو حتمی شکل دے دی ہے اور عمران خان حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے، کیونکہ لاہور کی تنظیم بھی یہ چاہتی ہے کہ احتجاج ایک ایسے وقت پر کیا جائے جب نواز شریف وطن واپس آجائیں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے پاناما لیکس کی تحقیقات نہ کروانے پر لاہور میں ہونے والی حالیہ احتساب ریلی میں حکومت کو عید کے بعد رائے ونڈ کا رُخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

:دیگر مضامین
(17.09.2016) مہمند ایجنسی: مسجد میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی
(16.09.2016) بھارت کا جبر اور بربریت کسی صورت قبول نہیں،وزیراعظم
(16.09.2016) سولجر بازار سے ملزم گرفتار، بلدیہ ٹاؤن میں سرچ آپریشن جاری
(16.09.2016) ایم کیو ایم کے گرفتار رہنماؤں سے تفتیش کا سلسلہ جاری
(15.09.2016) ملتان ٹرین حادثے کے بعد زخمیوں کو ٹرین سے نکالنے کا کام مکمل
(15.09.2016) ملتان ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ حکومت کو بھجوا دی گئی
(15.09.2016) قلات، تربت: کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 3 گرفتار
(14.09.2016)  کراچی میں بڑی عید پر اسٹریٹ کرمنلز کی بھی عید ہوگئی
(14.09.2016) جنرل راحیل شریف نے عیدالاضحیٰ کی نماز باجوڑ ایجنسی میں ادا کی
(13.09.2016) مقبوضہ کشمیر میں عید کے روز بھی بھارت کا کرفیو جاری
(12.09.2016) حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے ،دو ملزمان ہلاک
(11.09.2016) گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ کی مزارِقائد پرحاضری
(11.09.2016) فیصل آباد اور منڈی بہاوالدین میں سرچ آپریشن، 35 افراد گرفتار
(10.09.2016) پی ایس 127:متحدہ نے پی پی کی کامیابی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
(10.09.2016) عوامی نیشنل پارٹی کاعید بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان
(09.09.2016) کراچی:لیاری سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد
(09.09.2016) بسوں کو جلانے کا الزام ، ایم کیو ایم کے 3 ملزمان گرفتار
(08.09.2016) پی ایس 127: فائرنگ، تصادم، 2افراد زخمی، صورتحال کشیدہ
(08.09.2016) رائے ونڈ میں دھرنے کا اعلان،عمران اوروفاق کو نوٹس جاری
(08.09.2016)  اہلسنت والجماعت کااحتجاجی دھرنا3 گھنٹے بعد ختم 



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں