بھارت کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کے لئے نیوزی لینڈ کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے ۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 16 اکتوبر سے دھرم شالہ سے ہو گا ۔
سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم میں کورے اینڈرسن کی واپسی ہو ئی ہے جو فروری سے کمرکی تکلیف کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے ۔ آنٹن ڈیوکچ، جیمس نیشام اور واٹلنگ کو ایک بار پھر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے