پاکستان کرکٹ بورڈ نےفیصلہ کیاہے کہ ویسٹ انڈیزکے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی قیادت اظہر علی ہی کریں گے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمدکا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کے الوداعی میچ پر 26 ستمبر کو اجلاس ہوگا، فیصلہ شاہد آفریدی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں، سلیکشن کمیٹی کسی بھی کھلاڑی کو سلیکٹ کرنےکی مجازہے۔ اظہر علی ویسٹ انڈیزکےخلاف ون ڈےسیریزمیں کپتان ہوںگے ۔