ترکی کے نائب وزیراعظم کے مطابق دہشت گردی سے تعلق کی بنیاد پر ملکی تعلیمی اداروں سے تقریبا اٹھائیس ہزار اساتذہ کو برطرف کر دیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ نو ہزار سے زائد اساتذہ دہشت گردوں سے روابط کے شبے میں معطل کیے گئے ہیں۔ ترک حکام کے مطابق ساڑھے چار سو سے زائد اساتذہ کو پوچھ گچھ کے بعد دوبارہ ان کی ملازمتوں پر بحال کر دیا گیا ہے۔