15.10.2026, 10:06am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

ایم کیو ایم نے بھی متحدہ قائد کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کردی
21.09.2016, 09:30am , بدھ (GMT+1)


ایم کیو ایم نے بھی متحدہ قائد کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کردی، سید سردارکا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان بائیس اگست کی تقریر اور میڈیا پر حملوں کی شدید ترین کی مذمت کرتی ہے۔

 اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل اور ایم کیو ایم کی جانب سے بانی ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے خلاف قرار داد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملک مخالف تقاریر کرنے پر قائد ایم کیو ایم کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے۔

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سردار احمد نےاپنی جماعت کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد کا متن پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان بائیس اگست کو کراچی پریس کلب پر ہونے والی تقریر اور میڈیا پر حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔رکن سندھ اسمبلی روف صدیقی نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف اس شخص نے بات کی جس سے میں سب سے زیادہ عقیدت رکھتا تھا زندگی کی پانچ راتیں بہت بری گزری جن میں سے ایک بائیس اگست کی رات تھی 

 اس موقع پر رؤف صدیقی نے کہا کہ میں اسلام اور پاکستان کے خلاف بولنے والوں کو برداشت نہیں کرسکتا ہم نے پاکستان بنانے کے لیے لاکھوں قربانیاں دیں اور پاکستان بچانے کے لیے مزید قربانیاں دینے کےلیے تیار ہیں

۔کئی ماہ اسمبلی سے غیر حاضر رہنے والے رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری نے جذباتی انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بانی ایم کیو ایم سے لاتعلقی کا فیصلہ کتنا مشکل تھا یہ ہم ہی جانتے ہے اتنا بڑا فیصلہ کرنے کے باوجود ہمیں سوشل میڈیا پر گالیاں دی جارہی ہے غدار کہا جارہا ہے ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے بجائے ان پر مرہم رکھا جائے۔ 

فیصل سبزواری نے کہا کہ مہاجر نہ تو پہلے غدار تھے نہ ہیں اور نہ ہی ہونگے اس موقع پر انہوں نے ایوان سے سوال کیا کہ کیا کسی نے معلوم کرنے کی کوشش کی کہ مہاجر کیوں احساس محرومی کا شکار ہیں۔
 

:دیگر مضامین
(21.09.2016) وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے 
(20.09.2016) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا ردعمل سامنے آتا رہے گا
(20.09.2016) مودی کے سارک کانفرنس کیلئے پاکستان آنے کے امکانات ختم
(19.09.2016) بھارتی قیادت کےغیرمصدقہ بیانات، پاکستان کی تشویش
(19.09.2016) کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں انڈین فوجی مرکز پر حملہ، 17اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
(17.09.2016) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی رہائی کے بعد پریس کانفرنس
(17.09.2016) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن کو رہا کر دیا گیا
(16.09.2016) خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر چھاپہ مارنے والا ایس ایچ اومعطل 
(16.09.2016) امریکا نے بلوچستان پر مودی کے موقف کی مخالفت کی ہے
(16.09.2016) پاکستان نے القاعدہ کیخلاف امریکا کیساتھ ملکر کام کیا، اولسن
(15.09.2016) پاکستان کا ’’غیر جانبدار مشن‘‘ کشمیر بھجوانے سے متعلق بیان کا خیرمقدم
(15.09.2016) بھارت و افغانستان میں مطلوب دہشتگردوں کے تبادلے کا معاہدہ
(14.09.2016) شیخ رشید کی طاہر القادری سے ملاقات ،مارچ میں شرکت کی دعوت
(14.09.2016)  پاکستان کاعالمی برادری سے کشمیریوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ
(13.09.2016) کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکے میں دو اہل کار جان بحق ہوگئے
(13.09.2016) شکارپور:امام بارگاہ میں 2خودکش حملہ آوروں کے داخلےکی کوشش
(12.09.2016)  ڈاکٹر فاروق ستار ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے
(11.09.2016) کوئٹہ سریاب روڈ پر کومبنگ آپریشنز کے دوران4 افراد گرفتار
(11.09.2016) ایران میں افغان قیدیوں کو پنجروں میں رکھنے پر کابل کا احتجاج
(10.09.2016) ایران، پاک-چین راہداری منصوبے میں شمولیت کا خواہش مند



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں