سندھ اسمبلی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سمیت مختلف جماعتوں نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرارداد پیش کی ،جس میں آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ سندھ اسمبلی نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف قرارداد مشترکہ طور پر منظور کر لی
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما سردار احمد، پی پی کی رہنما خیر النساء، پی ٹی آئی کےخرم شیر زمان اور مسلم لیگ ف کی نصرت سحر عباسی نے قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں بانی ایم کیو ایم کی22اگست کی اشتعال انگیز تقریراورمیڈیا ہائوسز پر حملے کے خلاف مذمت کی اور مطالبہ کیا گیا کہ ملوث افراد کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
قرارداد پیش کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا کہ ہم فوج، عدلیہ، میڈیا اور دیگر ریاستی اداروں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں