14.10.2026, 08:43pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

بنگلہ دیش. دریا میں مسافر کشتی الٹنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک
22.09.2016, 12:10am , جعمرات (GMT+1)

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے جنوبی حصے سے گزرنے والے دریا میں مسافر کشتی الٹنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

خیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق ضلع باریسال کے مقام پر دریا میں ہونے والے حادثے میں متعدد افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی۔

ضلع کے پولیس چیف محمد اختر الزماں کے مطابق کشتی میں تقریبا 70 سے 80 کے درمیان افراد سوار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اب تک ہم نے دریا سے 13 افراد کی لاشیں نکالی ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں'۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مذکورہ کشتی کے ڈرائیور کی نشاندہی پر متاثرہ کشتی کو کھینچ کر کنارے پر لایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ جس وقت کشتی کو حادثہ پیش آیا اس وقت ایک اور کشتی اس کے قریب سے گزر رہی تھی جس نے لوگوں کو دریا سے نکالنے میں مدد فراہم کی۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں یومیہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ کشتی کے ذریعے سفر کرتے ہیں اور مذکورہ کشتیوں کی خستہ حالی کے باعث ہر سال سیکٹروں لوگ ڈوب کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔

گذشتہ سال فروری میں بنگلہ دیش کے وسطی علاقے میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 69 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس واقعے کے دو ہفتے بعد ایک اور مسافر کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار کرنے کی وجہ سے مذکورہ کشتی دریا میں الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


16 مئی 2014 کو بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ کے قریب دریا میں کشی ڈوبنے سے 200 سے زائد افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے درجنوں ہلاک ہوئے تھے۔

یاد رہے ضلع منشیگنج میں میگھنا دریا پر مارچ 2012 میں دو سو مسافروں سے بھری کشتی ایک آئل بارج سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

:دیگر مضامین
(21.09.2016) کیرولائنا: سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد مظاہرے
(21.09.2016) اقوام متحدہ: اوباما کا عالمی سیاست کے بارے میں تفصیلی بیان
(20.09.2016) مین ہیٹن بم دھماکے کے شبہے میں احمد خان راحمی گرفتار
(20.09.2016) یورپی یونین بریگزٹ کو برطانیہ کے لیے تکلیف دہ بنا دے گی، سلواک وزیراعظم
(19.09.2016) پوٹن کی جماعت کی پارلیمانی انتخابات میں واضح فتح
(19.09.2016) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خود کش حملے، جنرل سمیت 6 ہلاک
(18.09.2016) نیویارک کے علاقے مین ہیٹن  میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوگئے 
(17.09.2016) درجنوں امریکی کمانڈوز ترکی کی مدد کے لیے شام روانہ
(17.09.2016) یورپی یونین ’نازک صورتحال‘ سے دو چار ہے، میرکل
(16.09.2016) فرانس: لیبر قوانین کے خلاف پرتشدد احتجاج ،7 افراد زخمی
(16.09.2016)  پناہ گزینوں کو تعلیم فراہم کرنا، آبادی میں اضافے اور ضروری فنڈز کی کمی کی وجہ سے اور زیادہ مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
(16.09.2016) ہندوستانی بربریت: سینئر کشمیری سیاستدان احتجاجاً مستعفی
(15.09.2016) اسرائیل اور امریکا میں 38ارب ڈالر فوجی امداد کا معاہدہ 
(15.09.2016) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ حج کو فرقہ وارانہ یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے
(15.09.2016) طالبان نے افغان فورسز کی دو سو بکتر بند گاڑیاں قبضے میں لے لیں
(15.09.2016) عیدالاضحی کےتیسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔کراچی کے بعض علاقوں میں آلائشوں کے ڈھیر، شہری پریشان
(14.09.2016) امریکہ اور اسرائیل کے مابین اربوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ
(14.09.2016)   بائیس لاپتہ ہندوستانیوں کی داعش میں شمولیتب
(13.09.2016) فتح اللہ گولن کی گرفتاری کیلئے ترکی نے امریکا کو باضابطہ درخواست دے دی
(13.09.2016) امریکی فورسز فلپائن سے چلی جائیں: صدر ڈوٹرٹے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں