ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اُڑی حملے سے کوئی تعلق نہیں اس لیے الزامات سے گریز کیا جائے۔
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرکے اڑی واقعے پر احتجاج کیا۔
اس موقع پر ہندوستان کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر کو اُڑی حملے سے متعلق احتجاجی مراسلہ حوالے کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان، مبینہ طور پر دہشت گردوں کی حمایت اور ان کی پشت پناہی نہ کرنے اور اپنی سرزمین ہندوستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اپنے وعدے کی پاسداری کرے۔