16.10.2026, 10:03am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

وسیم اختر سے جیل میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
22.09.2016, 01:03am , جعمرات (GMT+1)

کراچی کے میئر وسیم اختر سے سینٹرل جیل میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات کی ہیں، یہ تحقیقات سانحہ 12 مئی اور 22اگست کے واقعات کے تناظر میں کی گئی ہیں، سانحہ 12 مئی سے متعلق اہم سوال پر وسیم اختر جواب نہ دے پائے۔

میئر کراچی وسیم اختر سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سینٹرل جیل میں تفتیش کی ہے، وسیم اختر سے سانحہ 12 مئی، 22اگست کے واقعات اور متحدہ قائد کی تقریر سے متعلق سوالات کیے گئے، جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ 22اگست کو جب متحدہ قائد نے تقریر کی تو کہاں تھے۔۔؟؟

وسیم اختر کا جواب تھا میں 90 پر تھا وہیں تقریر سنی جو ہتک آمیز اور غلط تھی، تقریر غلط ہونے کے باوجود میں متحدہ قائد کا کچھ نہیں کر سکتا تھا، اس لیے خاموش رہا، میں دو سے تین دہائیوں سے ایم کیو ایم سے وابستہ ہوں میرا سیاسی کیریئر کا معاملہ تھا، وسیم اختر نے کہا کہ الطاف حسین کو ایسی تقریر نہیں کرنا چاہیے تھی۔ 

جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ متحدہ قائد کے را سے تعلقات کے بارے میں کب علم ہوا۔ وسیم اختر نے کہا کہ 22اگست کی تقریر کے بعد مجھےیہ محسوس ہوا کہ متحدہ قائد کے دشمن ایجنسیز سے رابطے ہوسکتے ہیں۔ جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ متحدہ قائد حب الوطن ہیں یا غدار تو وسیم اختر کا جواب آیا کہ میرے خیال میں الطاف حسین غدار ہیں۔

جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ 12 مئی2007 کو چیف جسٹس کی آمد پر سیکورٹی سپروائزر کون تھا۔ وسیم اختر کا جواب تھا کہ 12 مئی 2007 کی سیکورٹی میں نے سپروائز کی، ان سے پھر سوال کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق چیف جسٹس کی آمد سے قبل کیا رپورٹ دی ۔۔؟؟

وسیم اختر کا جواب تھا کہ رپورٹ دی گئی تھی کہ سابق چیف جسٹس پاکستان آئیں گے اور ہائی کورٹ جائیں گے، یہ بھی اطلاع دی گئی تھی کہ سیاسی جماعتیں بھی شہر بھر میں ریلیاں نکالیں گی، یہ اطلاع دی گئی تھی کہ تصادم ہوسکتا ہے، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور دہشتگردی ہوسکتی ہے، جے آئی ٹی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپ کو دو تجاویز دیں کہ یا تو سابق چیف جسٹس آمد موخر کرادیں یا ایم کیو ایم ریلی نہ نکالے، آپ نے کیا کیا۔ ۔؟؟

وسیم اختر نے جواب دیا کہا کہ متعلقہ حکام کو بتایا گیا لیکن چیف جسٹس کی آمد موخر نہیں کی گئی اسی طرح تمام صورتحال کے باوجود الطاف حسین کی واضح ہدایت تھی کہ ریلیاں نکالی جائیں۔ جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ 12 مئی 2007 کو پولیس کو غیر مسلح کیوں کیا گیا۔ اس سوال کا منتخب میئر کراچی وسیم اختر اس سوال کا خاطر خواہ جواب نہ دے سکے۔


:دیگر مضامین
(21.09.2016) نارتھ ناظم آباد میں متحدہ کے2دفاترگرا دیئے گئے
(21.09.2016) ندیم نصرت، واسع جلیل،کو رابطہ کمیٹی سے خارج کرنیکا فیصلہ
(20.09.2016) پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں 24 ستمبر سے شروع ہوں گی
(20.09.2016) انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا
(19.09.2016) جاوید اکبرریاض ایس ایس پی ملیر تعینات ،راؤانوارکی معطلی چیلنج
(19.09.2016)  رائے ونڈ مارچ کی تیاری کی حتمی شکل ،  عمران خان حتمی تاریخ کا اعلان  جلد کریں گے
(17.09.2016) مہمند ایجنسی: مسجد میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی
(16.09.2016) بھارت کا جبر اور بربریت کسی صورت قبول نہیں،وزیراعظم
(16.09.2016) سولجر بازار سے ملزم گرفتار، بلدیہ ٹاؤن میں سرچ آپریشن جاری
(16.09.2016) ایم کیو ایم کے گرفتار رہنماؤں سے تفتیش کا سلسلہ جاری
(15.09.2016) ملتان ٹرین حادثے کے بعد زخمیوں کو ٹرین سے نکالنے کا کام مکمل
(15.09.2016) ملتان ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ حکومت کو بھجوا دی گئی
(15.09.2016) قلات، تربت: کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 3 گرفتار
(14.09.2016)  کراچی میں بڑی عید پر اسٹریٹ کرمنلز کی بھی عید ہوگئی
(14.09.2016) جنرل راحیل شریف نے عیدالاضحیٰ کی نماز باجوڑ ایجنسی میں ادا کی
(13.09.2016) مقبوضہ کشمیر میں عید کے روز بھی بھارت کا کرفیو جاری
(12.09.2016) حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے ،دو ملزمان ہلاک
(11.09.2016) گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ کی مزارِقائد پرحاضری
(11.09.2016) فیصل آباد اور منڈی بہاوالدین میں سرچ آپریشن، 35 افراد گرفتار
(10.09.2016) پی ایس 127:متحدہ نے پی پی کی کامیابی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں