15.10.2026, 01:28pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

فلسطین صحافی قاسم زیود کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاون
22.09.2016, 08:15am , جعمرات (GMT+1)

 مرکز اطلاعات فلسطین
اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی اور وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران کم سے کم 27 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے گرفتار کئے جانے والے شہریوں میں ایک صحافی بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کےعبرانی ریڈیو کی طرف سے نشرکردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے معاونین اور حمایتی شامل ہیں۔

 عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’ وللا‘‘ کے مطابق گرفتار کیےگئے تمام فلسطینیوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں بعض فلسطینی اسرائیلی فوج کو پہلے ہی سے مطلوب تھے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ جمعہ کے روز سے فلسطین کے غرب اردن میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد اسرائیلی فوج کی طرف سے کریک ڈاؤن میں شدت پیدا کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق منگل کےروز اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں ایک چھاپے کے دوران فلسطینی صحافی مصعب قاسم زیود کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج اور انٹیلی جنس حکام کے دسیوں اہلکاروں نے مغربی جنین میں السیلہ الحارثیہ کے مقام پر واقع فلسطینی صحافی قاسم زیود کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

قاسم زیود اخبار ’’دنیا الوطن‘‘ کے نامہ نگار اور ’’رام اللہ میکس‘‘ ویب سائیٹ کے نامہ نگار ہیں اور ان کا شمار جنین گورنری کے اہم ترین سماجی کارکنوں میں ہوتا ہے۔

:دیگر مضامین
(21.09.2016) فلسطین میں صہیونی دہشت گردی جاری، مزید دو شہری شہید کر دیے گئے
(20.09.2016) اسرائیلی فوج کا الخلیل میں فلسطینی بچوں پر وحشیانہ تشدد
(19.09.2016) اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع
(19.09.2016) شام سے اسرائیل کی جانب  فائر کیا گیا راکٹ گولان کے پہاڑی علاقے  میں  تباہ
(18.09.2016) مسجد اقصی کے قریب سرنگ کا صہیونی منصوبہ
(17.09.2016) قابض اسرائیلی فوج عرب قیدیوں کے اجتماعی قتل عام کی مرتکب:عبرانی اخبار
(16.09.2016) امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
(15.09.2016) بھوک ہڑتالی قیدیوں کو جبری خوراک دینے کی اجازت عدالتی قتل کی سازش قرار
(15.09.2016) لیبیا کا تیل صدارتی کونسل کی گرفت میں ہونا چاہیے : کوبلر
(14.09.2016) قطر نے یمن میں اپنے 3 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی
(13.09.2016) حجاج کی راحت کے لیے محبت و شوق سے کوشاں ہیں: شاہ سلمان
(12.09.2016) عالمی عدالت انصاف کے معائنہ کاروں کے دورہ فلسطین کا امکان روشن!
(11.09.2016) اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 16 سالہ فلسطینی لڑکا شہید
(10.09.2016) ولندیزی رکن پارلیمان کے نیتن یاھو سے مصافحے سے انکار پراسرائیل سیخ پا
(09.09.2016) مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو ہراساں کرنا اسرائیلی دہشت گردی ہے: اوقاف
(08.09.2016) خالد مشعل کا قابض دشمن کے خلاف چار نکاتی اسٹریٹجک حکمت عملی کا اعلان
(07.09.2016) فلسطینی وزیر کا مکان فوجی چھاؤنی میں تبدیل، فائرنگ سے تین مظاہرین زخمی
(05.09.2016) بیت المقدس میں گاڑی کی ٹکر سے اسرائیلی فوجی زخمی
(04.09.2016) مصر نے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ معمول کی آمد ورفت کے لیے کھول دی
(03.09.2016) غزہ کی پٹی کے قریبا 19 لاکھ باشندے بدترین معاشی مشکلات کاشکار



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں