قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کرکٹ کھیلیں ، نمبر ون کی پوزیشن برقرار رکھنا چیلنج ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصباح الحق نے کہا کہ آج میری زندگی میں سب سےزیادہ خوشی کا دن ہے، اس اچیومنٹ کاحصول تمام کھلاڑیوں، کوچز، منتظمین اور بورڈ کا مرہونِ منت ہے، مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے خلاف بھی اچھا کھیلے ہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف کارکردگی کو نمبر ون قرار دوں گا ۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی20 کرکٹ سے کھیل کا اسٹائل کافی بدل چکا ہے، ون ڈے میں کامیابی کے لئے کافی محنت کرنی ہوگی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی غیر متوقع کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکول اور کالج کی سطح پر کرکٹرز کو تربیت دینے سےہی کرکٹ کو فروغ ملےگا، قومی کرکٹ میں آکر کوئی کھلاڑی خود کو تبدیل نہیں کر سکتا۔
مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ بورڈ سے درخواست ہے کرکٹرز کو اچھےانداز میں رخصت کرنےکی پالیسی بنائیں