14.10.2026, 07:00am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

پاناما لیکس کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا مالیاتی اسکینڈل بہاماس لیکس آ گیا
22.09.2016, 01:02am , جعمرات (GMT+1)

پاناما لیکس کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آگیا،جیو نیوزآئی سی آئی جے کی پاناما لیکس کے بعد اب بہاماس لیکس کی خبر سامنے لے آیا۔

بہاماس کے جزیرے میں دنیا بھر سے سیکڑوں افراد کے خفیہ اکاؤنٹ سامنے آ گئے،بہاماس لیکس میں 150 پاکستانیوں کے نام سامنے آ ئے ہیں۔ 

یہ نام ان پاکستانیوں کے ناموں کے علاوہ ہیں جو پاناما لیکس میں آئے ہیں،جیو نیوز نے بہاماس میں رقمیں رکھنے والے ان افراد کے ناموں کو پہلی مرتبہ منظر عام پر لایا ہے۔

پاناما لیکس کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے مالیاتی اسکینڈل بہاماس لیکس میں 150 پاکستانیوں کے بھی نام ہیں، ان میں پرویز مشرف دور کے وفاقی وزیر محمد نصیر خان کے بیٹے جبران خان، عبید الطاف خانانی، سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد، کراچی کے معروف بلڈر محسن شیخانی، تہمینہ درانی کی والدہ ثمینہ درانی اور پرویز مشرف دور کے وفاقی وزیر محمد نصیر خان کے بیٹے جبران خان شامل ہیں۔

ان میں سیاسی شخصیات، بزنس مین، مالیاتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، تعمیراتی صنعت اور دیگر صنعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

پاناما لیکس کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آ گیا، امریکی ریاست میامی کے قریب واقع جزیرے بہاماس میں سیکڑوں آف شور کمپنیاں سامنے آ گئیں جن کے مالکان اور ڈائریکٹروں میں 150 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

ان میں سیاسی شخصیات، بزنس مین، مالیاتی اداروں، تعمیراتی صنعت، فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور دیگر صنعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل ہیں۔

پرویز مشرف دور کے وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان کے بیٹے جبران خان بھی بہاماس میں ایک آف شور کمپنی کے مالک ہیں، خانانی اینڈ کالیا کے الطاف خانانی کے بیٹے عبید الطاف خانانی کی بہاماس میں آف شور کمپنی سامنے آئی ہے، عبید کے والد الطاف خانانی دہشت گردی کی فائنانسنگ کے الزام میں امریکا میں زیر حراست ہیں۔

جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد ایک ایسے بینک کے ڈائریکٹر کے طور پر سامنے آئے ہیں جو بہاماس میں رجسٹرڈ ہے اور جس پر نائن الیون کے بعد امریکا اور اقوام متحدہ نے پابندیاں لگائی تھیں، تاہم پروفیسر خورشید احمد کا کہنا ہے کہ ان کا عقیدہ اسلامک بینک میں کوئی شیئر نہیں اور انھوں نے اسے پیسے لیے بغیر مشاورت فراہم کی تھی۔

تہمینہ درانی کی والدہ ثمینہ درانی بھی ایک آف شور کمپنی کی مالک ہیں، ثمینہ درانی کی بیٹی تہمینہ درانی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ ہیں۔اس کے علاوہ بھی متعدد بزنس مینوں کے نام بہاماس لیکس میں سامنے آئے ہیں۔

بہاماس میں ایک لاکھ 75ہزار آف شور کمپنیاں ہیں جن میں سے 69کمپنیاں پاکستانیوں کی ہے، ان 69کمپنیوں کے مالکان اور ڈائریکٹروں میں 150 پاکستانی شامل ہیں۔


:دیگر مضامین
(22.09.2016) اڑی حملہ:ہندوستان الزامات سے گریز کرے، پاکستانی ہائی کمشنر
(21.09.2016) سندھ اسمبلی :بانی ایم کیو ایم کیخلاف قرارداد مشترکہ طور پر منظور
(21.09.2016) ایم کیو ایم نے بھی متحدہ قائد کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کردی
(21.09.2016) وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے 
(20.09.2016) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا ردعمل سامنے آتا رہے گا
(20.09.2016) مودی کے سارک کانفرنس کیلئے پاکستان آنے کے امکانات ختم
(19.09.2016) بھارتی قیادت کےغیرمصدقہ بیانات، پاکستان کی تشویش
(19.09.2016) کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں انڈین فوجی مرکز پر حملہ، 17اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
(17.09.2016) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی رہائی کے بعد پریس کانفرنس
(17.09.2016) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن کو رہا کر دیا گیا
(16.09.2016) خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر چھاپہ مارنے والا ایس ایچ اومعطل 
(16.09.2016) امریکا نے بلوچستان پر مودی کے موقف کی مخالفت کی ہے
(16.09.2016) پاکستان نے القاعدہ کیخلاف امریکا کیساتھ ملکر کام کیا، اولسن
(15.09.2016) پاکستان کا ’’غیر جانبدار مشن‘‘ کشمیر بھجوانے سے متعلق بیان کا خیرمقدم
(15.09.2016) بھارت و افغانستان میں مطلوب دہشتگردوں کے تبادلے کا معاہدہ
(14.09.2016) شیخ رشید کی طاہر القادری سے ملاقات ،مارچ میں شرکت کی دعوت
(14.09.2016)  پاکستان کاعالمی برادری سے کشمیریوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ
(13.09.2016) کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکے میں دو اہل کار جان بحق ہوگئے
(13.09.2016) شکارپور:امام بارگاہ میں 2خودکش حملہ آوروں کے داخلےکی کوشش
(12.09.2016)  ڈاکٹر فاروق ستار ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں