15.10.2026, 04:37pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے جاری
22.09.2016, 08:25am , جعمرات (GMT+1)

امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ مسلسل دوسرے روز بھِ جاری ہے جب کہ گورنر میں شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق بدھ کو دیر گئے ایک مظاہرے میں شامل شخص نے احتجاج کرنے والے ایک دوسرے شخص کو گولی مار دی جس کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربر کی گولیوں کا استعمال کیا۔ بعض مظاہرین نے پولیس کی طرف سے پھینکے گئے اشک آور گولے دوبارہ ان ہی طرف پھینک دیے جب کہ قریب ہی ایک بڑے ہوٹل میں واقع دکان کے شیشے بھی توڑ دیے۔

شمالی کیرولائنا کے گورنر پیٹ مکرورے نے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی شہریوں کے جان و مال اور املاک کو نقصان پہنچانے اور افراتفری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے مناظر میں لوگ چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک موقع پر مظاہرے کی کوریج کرنے والے نامہ نگار، جو اس وقت براہ راست خبر دے رہے تھے، مشتعل مظاہرین نے دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔

رواں ہفتے ایک سیاہ فام پولیس افسر نے اس وقت گولی مار کر 43 سالہ سیاہ فام کیتھ لامونٹ اسکاٹ کو ہلاک کر دیا تھا جب انھوں نے اپنی گاڑی سے ایک بندوق تھامے نکلتے ہوئے دیکھا۔

پولیس کے مطابق پولیس افسر نے اسکاٹ کو خطرہ تصور کرتے ہوئے گولی چلائی کیونکہ اس نے پولیس کی طرف سے انتباہ پر بھی عمل نہیں کیا تھا۔

منگل کی رات ہونے والے مظاہروں دوران پولیس اور احتجاج کرنے والوں میں جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں 16 پولیس اہلکاروں سمیت 24 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

شارلٹ کی میئر جینیفر رابرٹس کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ وہ شہر میں کرفیو نافذ کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ انھوں نے واقعے کی "مفصل اور شفاف" تحقیقات کا عزم ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

صدر براک اوباما نے بدھ کو رابرٹس اور ریاست اوکلاہاما کے شہر ٹلسا کے میئر ڈیوے بارٹلٹ سے فون پر بات کی۔ ٹلسا میں گزشتہ ہفتے ایک سفید فام پولیس افسر نے گولی مار کر ایک سیاہ فام شخص کو ہلاک کر دیا تھا۔

وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ صدر نے ان شہروں کے ہر ممکن معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ کوئی بھی احتجاج ہو وہ پرامن ہونا چاہیے۔

:دیگر مضامین
(22.09.2016) حلب واقعہ، سلامتی کونسل میں روس اور امریکا کے درمیان لفظوں کی جنگ
(22.09.2016) بنگلہ دیش. دریا میں مسافر کشتی الٹنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک
(21.09.2016) کیرولائنا: سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد مظاہرے
(21.09.2016) اقوام متحدہ: اوباما کا عالمی سیاست کے بارے میں تفصیلی بیان
(20.09.2016) مین ہیٹن بم دھماکے کے شبہے میں احمد خان راحمی گرفتار
(20.09.2016) یورپی یونین بریگزٹ کو برطانیہ کے لیے تکلیف دہ بنا دے گی، سلواک وزیراعظم
(19.09.2016) پوٹن کی جماعت کی پارلیمانی انتخابات میں واضح فتح
(19.09.2016) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خود کش حملے، جنرل سمیت 6 ہلاک
(18.09.2016) نیویارک کے علاقے مین ہیٹن  میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوگئے 
(17.09.2016) درجنوں امریکی کمانڈوز ترکی کی مدد کے لیے شام روانہ
(17.09.2016) یورپی یونین ’نازک صورتحال‘ سے دو چار ہے، میرکل
(16.09.2016) فرانس: لیبر قوانین کے خلاف پرتشدد احتجاج ،7 افراد زخمی
(16.09.2016)  پناہ گزینوں کو تعلیم فراہم کرنا، آبادی میں اضافے اور ضروری فنڈز کی کمی کی وجہ سے اور زیادہ مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
(16.09.2016) ہندوستانی بربریت: سینئر کشمیری سیاستدان احتجاجاً مستعفی
(15.09.2016) اسرائیل اور امریکا میں 38ارب ڈالر فوجی امداد کا معاہدہ 
(15.09.2016) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ حج کو فرقہ وارانہ یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے
(15.09.2016) طالبان نے افغان فورسز کی دو سو بکتر بند گاڑیاں قبضے میں لے لیں
(15.09.2016) عیدالاضحی کےتیسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔کراچی کے بعض علاقوں میں آلائشوں کے ڈھیر، شہری پریشان
(14.09.2016) امریکہ اور اسرائیل کے مابین اربوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ
(14.09.2016)   بائیس لاپتہ ہندوستانیوں کی داعش میں شمولیتب



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں