14.10.2026, 07:07am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین اور اسرائیل کے راہنماؤں کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف تندوتیز بیانات سامنے آئے۔
23.09.2016, 08:55am , جمہ (GMT+1)


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین اور اسرائیل کے راہنماؤں کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف تندوتیز بیانات سامنے آئے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی طرف سے یہودی آبادی کاری کے جاری منصوبے مسئلے کے دو ریاستی حل کی امیدوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

"اسرائیل کی حکومت نے آبادکاری کی تعمیرات کے جو منصوبے شروع کر رکھے ہیں کہ وہ دو ریاستی حل کے لیے باقی رہ جانے والے امکانات کو تباہ کر رہے ہیں۔"

اجلاس سے اپنی تقریر میں اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے عباس کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ "ہر معاملے پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن صرف واحد یہودی ریاست کے حق پر کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔"

انھوں نے عباس کو دعوت دی کہ وہ اسرائیل کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں اور وہ بھی فلسطینی قانون ساز کونسل سے براہ راست بات کرنا چاہیں گے۔

ماضی میں اسرائیلی قیادت کی طرف سے ایسی پیشکش کو فلسطین مسترد کر چکا ہے۔

نیتن یاہو نے مغربی کنارے پر یہودی آبادکاری میں اضافے کو "روکنے" کو مسترد کیا۔ انھوں نے اسرائیل کی سرحدوں کو 1967ء کی عرب اسرائیل جنگ کے وقت والی جگہ تک محدود کرنے کو بھی مسترد کر دیا جو کہ یروشلیم اور دیگر اہم علاقوں کو فلسطین میں شامل کرنے کے لیے امن بات چیت شروع کرنے کے لیے ضروری ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یروشلیم کی کسی بھی طرح کی تقسیم ناقابل قبول ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور امریکہ کے صدر براک اوباما اسرائیل کی طرف سے یہودی آبادکاری کے منصوبے کو اسرائیل، فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

فریقین کے درمیان بات چیت 2014ء میں تعطل کا شکار ہوئی تھی اور اس کے جلد بحال ہونے کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔
.........................
ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ سنگِ میل جوہری سمجھوتے پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے، جب کہ اُنھوں نے خطے میں سعودی عرب کے اقدامات پر تنقید کی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ’مربوط مشترکہ جوہری سمجھوتے (جے سی پی او اے)‘ پر، بقول اُن کے، ’’امریکہ کی جانب سے عمل درآمد نہ کیے جانے کا رویہ اپنانا کمی کی نشاندہی کرتا ہے جسے فوری طور پر دور کیا جانا چاہیئے‘‘۔ اجلاس میں مملکت و حکومتوں کے سربراہان شریک تھے۔ اُنھوں نے ’جوائنٹ کمپری ہنسو پلان آف ایکشن‘ کے مخفف ’جے سی پی او اے‘ کا حوالہ دیا۔ ایران اور عالمی طاقتوں نے گذشتہ سال سمجھوتے سے اتفاق کیا۔

ایران اِس بات پر مایوس ہے کہ بیرونی بینک ملک سے لین دین کے سلسلے میں دوری کا انداز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روحانی نے اپریل میں امریکی عدالت ِعظمیٰ کی جانب سے دیے گئے فیصلے پر ناخوشی کا اظہار کیا۔

عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ دو ارب ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثے سنہ 1983 میں لبنان میں امریکی مرین کور کے بیرکوں پر بمباری اور دیگر حملوں کے متاثرین میں تقسیم کیے جانے چاہئیں۔

روحانی نے مزید کہا کہ ’’امریکہ مکمل طور پر آگاہ ہے کہ ’جے سی پی او اے‘ تسلیم شدہ کثیر ملکی سمجھوتے کا حصہ ہے، اور اس کی عمل درآمد میں امریکہ کی جانب سے کوئی ناکامی بین الاقوامی غلط اقدام کے زمرے میں آتی ہے جس پر بین الاقوامی برادری کو اعتراض ہوگا‘‘۔ روحانی کی اس بات کا مقصد امریکی صدارتی امیدواروں کو انتباہ دینا تھا کہ اُنھیں اس سمجھوتے کی حرمت کا پاس رکھنا چاہیئے۔

ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے سمجھوتے کو ’’بے عزتی‘‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اِن تعزیرات کو ’’دوگنا‘‘ کر دیا جانا چاہیئے تھا۔ ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ اس سمجھوتے کی پابند ہیں۔ تاہم، وہ ایران کے ساتھ محتاط انداز اپنائیں گی۔

روحانی نے کہا کہ یہ سمجھوتا سبھی کے لیے سودمند ہے اور اسے ایک مثال بننا چاہیئے کہ ’’بین الاقوامی مسائل کتنے ہی پیچیدہ‘ کیوں نہ ہوں، سفارتی طریقہ کار سے اِنھیں حل کیا جا سکتا ہے۔
جمعرات کی شام، چھ طاقتوں سے تعلق رکھنے والے وزرائے خارجہ، جنھوں نے اس سمجھوتے کے سلسلے میں مذاکرات کیے تھے، اور ایران کا ایک اجلاس ہوگا جس میں عمل درآمد کے معاملے پر بات ہوگی۔

ایرانی رہنما نے اپنے خطاب میں خطے کے طاقت ور ملک، سعودی عرب پر نکتہ چینی کی جس کے ساتھ ایران ’پراکسی‘ لڑائی لڑ رہا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’یمن کے غیر مسلح عوام کو فضائی بمباری جھیلنی پڑتی ہے‘‘۔

اس معاملے پر ایران کی شیعہ حکومت اور وہابی مسلک کے واسطہ رکھنے والا سعودی عرب ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔

:دیگر مضامین
(23.09.2016) مقبوضہ کشمیر میں77 ویں روز بھی مسلسل  کشیدگی برقرار
(23.09.2016) افغان حکومت نے حزب اسلامی کے ساتھ امن ڈیل پر دستخط کر دیے
(22.09.2016) امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے جاری
(22.09.2016) حلب واقعہ، سلامتی کونسل میں روس اور امریکا کے درمیان لفظوں کی جنگ
(22.09.2016) بنگلہ دیش. دریا میں مسافر کشتی الٹنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک
(21.09.2016) کیرولائنا: سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد مظاہرے
(21.09.2016) اقوام متحدہ: اوباما کا عالمی سیاست کے بارے میں تفصیلی بیان
(20.09.2016) مین ہیٹن بم دھماکے کے شبہے میں احمد خان راحمی گرفتار
(20.09.2016) یورپی یونین بریگزٹ کو برطانیہ کے لیے تکلیف دہ بنا دے گی، سلواک وزیراعظم
(19.09.2016) پوٹن کی جماعت کی پارلیمانی انتخابات میں واضح فتح
(19.09.2016) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خود کش حملے، جنرل سمیت 6 ہلاک
(18.09.2016) نیویارک کے علاقے مین ہیٹن  میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوگئے 
(17.09.2016) درجنوں امریکی کمانڈوز ترکی کی مدد کے لیے شام روانہ
(17.09.2016) یورپی یونین ’نازک صورتحال‘ سے دو چار ہے، میرکل
(16.09.2016) فرانس: لیبر قوانین کے خلاف پرتشدد احتجاج ،7 افراد زخمی
(16.09.2016)  پناہ گزینوں کو تعلیم فراہم کرنا، آبادی میں اضافے اور ضروری فنڈز کی کمی کی وجہ سے اور زیادہ مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
(16.09.2016) ہندوستانی بربریت: سینئر کشمیری سیاستدان احتجاجاً مستعفی
(15.09.2016) اسرائیل اور امریکا میں 38ارب ڈالر فوجی امداد کا معاہدہ 
(15.09.2016) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ حج کو فرقہ وارانہ یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے
(15.09.2016) طالبان نے افغان فورسز کی دو سو بکتر بند گاڑیاں قبضے میں لے لیں



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں