متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز \اج جمعے کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا جس کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔
سرفرازاحمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہی ہے تاہم سیریز میں مجموعی طور پر 3 میچز کھیلے جائیں گے۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سیریز کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کے ساتھ خوب محنت کی اور کھلاڑیوں کو بھرپور اعتماد دیا۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی عالمی چمپیئن ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے بھی اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی اور کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ سمیت فٹنس تربیت کی۔
دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات کے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا میچ 24 ستمبر کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا اور تیسرااور آخری ٹی ٹوئنٹی 27 ستمبر کو ابوظہبی میں کھیلاجائے گا۔