14.10.2026, 06:12am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

سگریٹ نوشی ڈی این اے کی تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے
27.09.2016, 08:00am , منگل (GMT+1)

ایک  نئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ تمباکو یا سگریٹ نوشی جنیاتیخرابیوں کا سبب بنتی ہے اور اس سے ڈی این اے مستقل بنیادوں پر تباہ یا خراب ہو جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سگریٹ نوشی انسانی مالیکیولر مشینری کو اس حد متاثر کرتی ہےکہ اس کے اثرات تیس برسوں تک قائم رہتے ہیں۔عارضہ قلب اور کینسر دونوں بیماریاں جنیاتی خرابیوں یا تبدیلیوں  کی وجہ سے ہوتی ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی سات ہزار انسانی جینز کومتاثر کرتی یا نقصان پہنچاتی ہے جو کسی بھی انسانی جینز کی ایک تہائی تعداد کے مساوی ہے۔

اس مطالعہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کیونکہ تمباکو نوشی صحت کےلئے نقصان دہ تو ہے لیکن اس کی وجہ سے انسانی جنیاتی تبدیلیاں رونما ہو جاتی ہیں، یہ سائنسدانوں کے سامنے پہلی بار آیا ہے، جس سے ڈی این اے پر گہرا اثر پڑتا ہے۔

تمباکو نوشی ترک کرنے کے باوجود انسانی جسم جس تباہی کاشکار ہو جاتا ہے، اس کے اثرات برسوں بعد بھی زائل نہیں ہوتے،مطالعے میں یہ سامنے آیا کہ جن افراد نے تمباکو نوشی ترک کردی، ان کے متاثرہ جین کو صحت یاب ہونے میں پانچ برس کا عرصہ لگا ،تاہم جین اصل حالت میں مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے، یہاں تک کہ جنہیں تمباکو نوشی کو چھوڑے ہوئے تیس سال ہوگئے،ان میں جنیاتی تبدیلیاں ویسی ہی رہیں، یہیمتاثرہ جینز کئی برسوں تک متعدد بیماریوں کا سبب بنے۔

امریکی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی عالمی سطح پر موت کا ایک اہم سبب ہے ۔امریکا میں ہر سال چار لاکھ 80ہزار افراد مرجاتے ہیں۔دنیا بھر میں سالانہ 60لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن کی وجہ تمباکو نوشی سے لگنے والی بیماریاں کینسر،دل اورپھیپھڑوں اوردیگر بیماریاں شاملہیں۔

محققین نے 1971سے جاری اس تحقیق میں ہزاروں افراد کے جینز کا مطالعہ کیا ، اس میں 16ہزار افراد کے خون کے نمونے لیے گئے جس پرپر سولہ مختلف تحقیقات کی گئی۔یہ تحقیق امریکہ کےماحولیاتی صحت کے قومی انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کی گئی

بشکریہ۔ روزنامہ جنگ

:دیگر مضامین
(24.09.2016) ایک ارب ستاروں کی جامع معلومات آپ کی دسترس میں
(23.09.2016) دل کی بیماری کی بڑی وجہ تمباکو نوشی، ناقص خوراک و پریشانیاں
(17.09.2016) آٹھ گھنٹے سے زیادہ نیند صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے، طبی ماہرین
(14.09.2016) بکرا عید آگئی ،چٹ پٹی ڈشیں ضرور کھائیں،مگر ذرا احتیاط سے
(12.09.2016) امریکی ماہرین نے دہی کو بلڈ پریشر کنٹرول میں معاون قرار دیدیا
(10.09.2016) زیتون کا تیل دل کے مریضوں کیلئے دواسے زیادہ مفید ہے
(06.09.2016) سبزچائےآنکھوں کی بیماریوں سے بھی محفو ظ رکھتی ہے
(04.09.2016) ماں کا دودھ نہ پینے والے بچوں میں زیادہ شرح اموات کا خدشہ
(01.09.2016) برطانیہ:ہارٹ اٹیک کے ایک تہائی مریضوں کی غلط تشخیص ہوتی ہے
(31.08.2016) پانی انتہائی خالص ہو تو اس کا پینا صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے
(29.08.2016) سائنسدانوں نے زمین سے مشابہت رکھنے والا سیارہ دریافت کرلیا۔
(25.08.2016) دلیہ کا ایک چھوٹا پیالہ کھانا لمبی اورصحت مند زندگی کی کلید
(23.08.2016) پوٹاشیم کی کمی کی 5 علامات کون کون سی ہیں
(19.08.2016) چاکلیٹ کی قابل ذکر مقدار کھانے سے دل کی صحت اچھی ہوتی ہے۔
(17.08.2016) کیا گوشت کھانے اور دودھ پینے سے کینسر ہو سکتا ہے؟
(12.08.2016) انسانی ناک کے جراثیم سے نئی اینٹی بایوٹک دریافت
(09.08.2016)  انار میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ صحت کےفوائد ہیں
(07.08.2016) سورج کی شعاعوں میں چھپا ،ہائی بلڈ پریشر کا مفت علاج ،طبی ماہرین
(02.08.2016) ٹماٹر وٹامن اے ، سی اور فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتاہے،ماہرین
(30.07.2016) کاجو بلڈ پریشر سے بچاؤ کے لیے مفید بتایا جاتا ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں