واشنگٹن کے برلنگٹن شاپنگ مال میں فائرنگ سے4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا ہے ،پولیس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
واشنگٹن پولیس کے مطابق برلنگٹن شاپنگ مال میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک ہوئے ہیںتاہم فائرنگ سے ہلاکتوں کی درست تعداد شاپنگ مال میں داخل ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی،جس میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد قریبی اسکول کا اسٹیڈیم خالی کرالیا گیا ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزم فرار ہوگیا ہے ۔