امریکی سینیٹر جان مکین کی سابق صدر آصف زرداری سےٹیلی فون پر گفتگو ، آصف زرداری نے امریکی سینٹر سے کہہ دیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرکے کشمیر میں اپنے مظالم چھپانا چاہتا ہے ۔
امریکی سینیٹر نے فون پر گفتگو میں امن و امان کے معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔
سابق صدر آصف زرداری نے جان مکین کو بتایا کہ پاکستان مذاکرات کےذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتاہےکیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ مذاکرات ہی اس مسئلہ کا حل ہیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان دہشت گردی اورانتہا پسندی کا شکار ہے، اس نے کبھی بھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی،بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرکے کشمیر میں اپنے مظالم چھپانا چاہتا ہے۔