14.10.2026, 05:34pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

پاکستان نے ناراض بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کو ملک میں واپس لانے کے لیے بین الاقوامی پولیس ’انٹرپول‘ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
25.09.2016, 01:30am , اتوار (GMT+1)

پاکستان نے ناراض بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کو ملک میں واپس لانے کے لیے بین الاقوامی پولیس ’انٹرپول‘ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوئیٹزرلینڈ میں مقیم براہمداغ بگٹی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جمعہ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اُنھیں واپس لانے کے لیے باضابطہ کوشش کی جائے گی۔

’’حکومت بھی اپنا ہوم ورک کر رہی ہے اور آئندہ چند دنوں میں باقاعدہ انٹرپول کو (وفاقی تحقیقات ادارے) ایف آئی اے کے ذریعے خط لکھ رہے ہیں۔۔۔ باقاعدہ ریفرنس بھیج رہے ہیں کہ اُن کو پاکستان واپس لانے کے اقدامات کیے جائیں۔‘‘

یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا جب حالیہ ہفتوں میں ذرائع ابلاغ میں ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ براہمداغ بگٹی بھارت میں سیاسی پناہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور بھارت اُن کی درخواست پر غور کر رہا ہے۔

براہمداغ بگٹی قوم پرست مرحوم بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کے پوتے ہیں اور 2010 سے خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

نواب اکبر بگٹی 2006 میں بلوچستان کے علاقے کوہلو میں جاری ایک فوج کارروائی کے دوران ایک غار میں اپنے ساتھیوں سمیت مارے گئے تھے۔

براہمداغ بلوچستان کی علیحدگی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور حال ہی میں اُنھوں نے اپنے ایک بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے بلوچستان کا مسئلہ اٹھانے کے معاملے کا خیر مقدم کیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ ماہ بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اپنی تقریر میں بلوچستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا تھا۔

پاکستان کا یہ الزام رہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں عسکریت پسندی کے واقعات میں ملوث ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ براہمداغ بگٹی کی بھارت میں سیاسی پناہ کی خبروں سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اُنھیں بھارت کی حمایت حاصل رہی ہے۔

’’اب کوئی شک رہا نہیں، جو کچھ مودی صاحب نے کہا بلوچستان کے بارے میں۔۔۔ مگر اُس کے بعد براہمداغ بگٹی کے بارے میں جو اُن کے خیالات اور یہ تجویز آئی اس سے تو بات روز روشن کی طرح عیاں ہونی چاہیئے کہ اس دہشت گردی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔‘‘

بلوچستان میں مداخلت سے متعلق الزامات کو بھارت سختی سے مسترد کرتا رہا ہے۔

پاکستان کی طرف سے براہمداغ بگٹی اور مری قبیلے کے سرکردہ راہنما حیربیار مری سمیت دیگر ناراض بلوچ رہنماؤں کو مذاکرات کی پیش کش کی جاتی رہی ہے۔ لیکن حکومت کی طرف سے حالیہ اقدام کے فیصلے سے یہ لگتا ہے کہ اب بات چیت شاید ممکن نہیں۔

:دیگر مضامین
(24.09.2016) اڑی حملے کا ہندوستان کے پاس کوئی ثبوت نہیں،چوہدری نثار
(24.09.2016) کارکنوں کے گھروں پرچھاپےا ور گرفتاریاں کی گئیں ، ندیم نصرت
(24.09.2016) پاکستان اور روس کے درمیان پہلی مشترکہ فوجی مشقیں 24 ستمبر سے پاکستان میں شروع اور ان میں شرکت کے لیے روسی فوجی پاکستان پہنچ گئے
(23.09.2016) بانی متحدہ کے آڈیو پیغام کو جعلی قراردینے پر لندن سے ردعمل آگیا
(23.09.2016) 'ایم کیو ایم اب بھی لندن سے ہی چلائی جارہی ہے'
(23.09.2016) حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
(22.09.2016) متحدہ کے رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے استعفیٰ دیدیا
(22.09.2016) الیکشن کمیشن نےعمران خان کوریلی میں شرکت سے روک دیا
(22.09.2016) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ملک ہندوستان کے ساتھ امن اور اچھے تعلقات کا خواہاں ہے
(22.09.2016) وسیم اختر سے جیل میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
(21.09.2016) نارتھ ناظم آباد میں متحدہ کے2دفاترگرا دیئے گئے
(21.09.2016) ندیم نصرت، واسع جلیل،کو رابطہ کمیٹی سے خارج کرنیکا فیصلہ
(20.09.2016) پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں 24 ستمبر سے شروع ہوں گی
(20.09.2016) انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا
(19.09.2016) جاوید اکبرریاض ایس ایس پی ملیر تعینات ،راؤانوارکی معطلی چیلنج
(19.09.2016)  رائے ونڈ مارچ کی تیاری کی حتمی شکل ،  عمران خان حتمی تاریخ کا اعلان  جلد کریں گے
(17.09.2016) مہمند ایجنسی: مسجد میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی
(16.09.2016) بھارت کا جبر اور بربریت کسی صورت قبول نہیں،وزیراعظم
(16.09.2016) سولجر بازار سے ملزم گرفتار، بلدیہ ٹاؤن میں سرچ آپریشن جاری
(16.09.2016) ایم کیو ایم کے گرفتار رہنماؤں سے تفتیش کا سلسلہ جاری



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں