افریقی ملک نائجیریا میں عسکری تنظیم بوکو حرام کے لیڈر ابوبکر شیکاؤ کی نئی ویڈیو اتوار کے روز آن لائن جاری کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں شیکاؤ نے اپنے زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔ چالیس منٹ کی اِس ویڈیو میں انتہا پسند لیڈر نے واضح کیا کہ وہ بالکل صحت مند اور محفوظ ہیں۔
بوکو حرام کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھنے والی نائجیرین فوج نے رواں برس تیئیس اگست کو اعلان کیا تھا کہ اُس کی ایک عسکری کارروائی میں شیکاؤ کو کندھے پر گولیاں لگی ہیں اور وہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔ بوکو حرام کے لیڈر کی یہ ویڈیو ہاؤسا، عربی اور انگریزی زبانوں میں جاری کی گئی ہے۔