15.10.2026, 10:24am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

٭27 ستمبر 1995ء کو پاکستان کے نامور گلوکار منیر حسین لاہور میں وفات پاگئے۔
27.09.2016, 12:10am , منگل (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی
ستائیس ستمبر 2003ء کو پاکستان کے نامور سیاستدان نوابزادہ نصراللہ خان اسلام آباد میں وفات پاگئے۔
نوابزادہ نصراللہ خان 1918ء میں پیدا ہوئے تھے اور 1933ء میں انہوں نے عملی سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کاآغاز مجلس احرار سے کیا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ مسلم لیگ میں شامل ہوگئے اور 1950ء میں پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ بعدازاں انہوں نے حسین شہید سہروردی کے ساتھ عوامی لیگ کی بنیاد رکھی اور پھرپاکستان جمہوری پارٹی کے نام سے اپنی علیحدہ سیاسی جماعت بھی قائم کی۔
1964ء میں انہوں نے کمبائنڈ اپوزیشن پارٹیز کے نام سے ایک اتحاد قائم کیا اور اس برس منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں محترمہ فاطمہ جناح کو اپنا امیدوار نامزد کیا۔ نوابزادہ نصراللہ خان نے مختلف ادوار میں مختلف سیاسی اتحادوں کے قیام میں فعال حصہ لیا جن میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ، جمہوری مجلس عمل، یو ڈی ایف، پاکستان قومی اتحاد، ایم آر ڈی، آل پارٹیز کانفرنس، این ڈی اے اور اے آر ڈی کے نام سرفہرست تھے۔ انہیں ’’بابائے جمہوریت‘‘ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا تھا۔ وہ خان گڑھ میں اپنے آبائی قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منیر حسین کی وفات

٭27 ستمبر 1995ء کو پاکستان کے نامور گلوکار منیر حسین لاہور میں وفات پاگئے۔
منیر حسین 1930ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے تھے۔ موسیقار صفدر حسین نے انہیں فلمی دنیا سے متعارف کروایا جن کی فلم ’’حاتم‘‘ کے لئے انہوں نے اپنا فلمی ’’نغمہ تیرے محلوں کی چھائوں میں قرار اپنالٹا بیٹھے‘‘ گایا تھا۔ ان کے بعد موسیقار رشید عطرے، خواجہ خورشید انور اور اے حمید نے ان کی آواز سے بھرپور فائدہ اٹھا یا۔ رشید عطرے کی موسیقی میں انہوں نے ’’قرار لوٹنے والے قرار کو ترسے(فلم: سات لاکھ)، نثار میں تری گلیوں پہ (فلم:شہید)، دلا ٹھیرجا یاردارنظارا لین دے (فلم :مکھڑا)، متواتر سے مسوری انکھیاں (فلم: موسیقار) اور اس شہر خرابی میں غم عشق کے مارے (فلم: موسیقار) ، خواجہ خورشید انور کی موسیقی میں رم جھم رم جھم پڑے پھوار (فلم:کوئل)، تیری خیر ہوے ڈولی چڑھ جان والیے (فلم:ہیر رانجھا)، ونجھلی والڑیا (فلم: ہیر رانجھا) اور اے حمید کی موسیقی میں زندگی تم سے ملی (فلم: دل کے ٹکڑے)، اے مری زندگی (فلم:توبہ)، جو دل کو توڑتے ہیں (فلم: آشیانہ)، ہم کو دعائیں دو (فلم:عید مبارک)‘‘ منیر حسین کے یادگار نغمات میں شمار ہوتے ہیں۔
منیر حسین لاہور میں مومن پورہ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٭27 ستمبر 1932ء اردو کے ممتاز شاعر ظفر اقبال کی تاریخ پیدائش ہے۔
ظفر اقبال کا پہلا مجموعہ کلام ’’آب رواں‘‘ 1962ء میںشائع ہوا تھا جس کے شائع ہوتے ہی ظفر اقبال اردو کے صف اول کے شعرأ میں شمار ہونے لگے۔ اس کے بعد ان کے دیگر مجموعے گلافتاب، رطب و یابس، عہد زیاں،غبار آلود سمتوں کا سراغ، سر عام ، عیب و ہنر، ہے ہنومان، اطراف اور تفاوت کے نام سے شائع ہوئے۔ ان کی شاعری کی کلیات ’’اب تک‘‘ کے نام سے تین جلدوں میں شائع ہوچکی ہے، جس کی ہر جلد میں پانچ پانچ سو غزلیں شامل ہیں۔ ان کے کالموں کا مجموعہ ’’دال دلیہ‘‘ کے نام سے شائع ہواہے۔ ظفر اقبال اردو سائنس بورڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ہے۔

:دیگر مضامین
(26.09.2016) اسماعیل ابراہیم چندریگر کا انتقال 26 ستمبر 1960کو لاہور میں ہوا ۔
(25.09.2016) مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی تاریخ پیدائش 25 ستمبر 1903ء ہے
(24.09.2016) ٭24 ستمبر 1986ء کو تحریک پاکستان کے کارکن سید الطاف علی بریلوی کراچی میں وفات پاگئے۔
(23.09.2016) ٭23 ستمبر 2004ء کو تابش دہلوی کراچی میں وفات پاگئے
(22.09.2016) ٭22 ستمبر 1988ء کو رئیس امروہوی نامعلوم قاتل کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
(21.09.2016)  ملکہ ترنم نورجہاں کی تاریخ پیدائش 21 ستمبر1926ء ہے
(20.09.2016) ادیب اور دانشور پیرحسام الدین راشدی 20 ستمبر 1911ء کو پیدا ہوئے۔
(19.09.2016) ٭19 ستمبر 1960ء کو سندھ طاس کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہوئے
(18.09.2016) ٭18 ستمبر 1972ء کوشاعر‘ ادیب‘ نقاد اور براڈ کاسٹر جناب مختار صدیقی وفات پا گئے
(17.09.2016) اصغر سودائی 17 ستمبر 1926ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے
(16.09.2016)  سترہ اگست 1988ء کو جنرل ضیاالحق ایک فضائی حادثے کا شکار ہوگئے 
(15.09.2016)  ہاجرہ مسرور کا انتقال 15 ستمبر  2012 ء کو کراچی میں ہوا
(14.09.2016) ٭14 ستمبر 1948ء کو خواجہ ناظم الدین نے پاکستان کے گورنر جنرل کا منصب سنبھال لیا۔
(13.09.2016) ٭13 ستمبر 1994ء کو لیفٹیننٹ جنرل (ر) اعظم خان لاہور میں وفات پاگئے۔
(12.09.2016) ٭12 ستمبر 1914ء نامور شاعر اور ادیب رئیس امروہوی کی تاریخ پیدائش ہے
(11.09.2016) مسلمانانِ پاکستان 11 ستمبر 1948ء کوقائد اعظم کی قیادت سے محروم ہوگئے۔
(10.09.2016) ٭10 ستمبر 1991ء کو پہلوان محمد زبیر عرف جھارا پہلوان لاہور میں وفات پاگئے
(09.09.2016) ٭9 ستمبر 1948ء کو جناب اختر شیرانی لاہور میں وفات پاگئے۔
(08.09.2016) حسین شہید سہروردی 8 ستمبر 1893ءکو بنگال کے شہر مدنا پور میں پیدا ہوئے
(07.09.2016) سات ستمبر 2004ء کو اشفاق احمد لاہور میں وفات پاگئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں