ترکی میں تشدد کے دو مختلف واقعات میں سلامتی کے اداروں کے دس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوگان نیوز ایجنسی کے مطابق جنوب مشرقی صوبے ماردین میں سٹرک کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے چار فوجی ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ جبکہ سرناک صوبے میں ایک جھڑپ کے دوران چھ ترک فوجی مارے گئے۔
ان دونوں واقعات کی ذمہ داری کالعدم کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کی جا رہی ہے۔ سرناک کے میئر کو ابھی حال ہی میں برطرف کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔کرد باغیوں اور انقرہ حکومت کے مابین فائر بندی کا معاہدہ گزشتہ برس ہی ختم ہو گیا تھا۔