سعودی عرب میں عوامی سطح اور سرکاری ملازمین کو ملنے والی مراعات میں کٹوتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اخباریہ ٹیلی وژن کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں کچھ اداروں میں بونس کم کر دیے گئے ہیں جبکہ کچھ شعبوں میں دیگرمالی مراعات ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق شاہ سلمان سمیت وزراء اور شاہی خاندان کو ملنے والی مراعات میں بھی کمی لائی گئی ہے۔ وزراء کی تنخواہوں میں بیس فیصد جبکہ شوری کونسل کے ارکان کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔ کابینہ کے اس فیصلے کا تعلق عالمی منڈی میں تیل کی کم قیمتوں سے ہے