15.10.2026, 09:14am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی
29.09.2016, 08:03am , جعمرات (GMT+1)

قابض صہیونی فوج اور پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں نام نہاد سیکیورٹی اقدامات کے تحت فوج کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے شہر بھر میں سیکیورٹی الرٹ کردی ہے۔ بڑی تعداد میں فوج اور پولیس کی تعیناتی کے نتیجے میں شہر میں نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فورسز کی جانب سے کل منگل کے روز سے سیکیورٹی کے اضافے دستے بیت المقدس میں تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا بیت المقدس میں سیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کیوں کرکیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس شہر میں ناکے لگا کر مشتبہ فلسطینیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہودی آباد کاروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے یا کسی مشتبہ فلسطینی کو دیکھتے ہی فورا پولیس کو ایمرجنسی نمبروں پر اطلاع دیں۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس اور شہر کی سرحدی چوکیوں پر بارڈر فورسز اور فوجیوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیت المقدس میں سیکیورٹی اداروں کی طرف سے ہائی الرٹ اس لیے کیاگیا ہے کیونکہ خفیہ اداروں کو اطلاعات ملی ہیں کہ فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آبادکاروں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

بیت المقدس میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب  حال ہی میں باب الساھرہ، افرات اور غوش عتصیون یہودی کالونیوں کے قریب فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

:دیگر مضامین
(28.09.2016) کٹوتی کے بعد سعودی وزراء کی تنخواہیں کیا ہوں گی؟
(27.09.2016) اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
(26.09.2016) اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر اینابوس میں رکاوٹیں کھڑی کردیں
(25.09.2016) زیتونیہ کا غزہ کی جانب سفر جاری، اٹلی کی بندرگاہ پر قیام
(24.09.2016) یمن:72 گھنٹوں کی فائر بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے
(23.09.2016) اسرائیلی فوج کی حراستی مہم، مغربی کنارے سے 14 فلسطینی گرفتار
(22.09.2016) فلسطین صحافی قاسم زیود کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاون
(21.09.2016) فلسطین میں صہیونی دہشت گردی جاری، مزید دو شہری شہید کر دیے گئے
(20.09.2016) اسرائیلی فوج کا الخلیل میں فلسطینی بچوں پر وحشیانہ تشدد
(19.09.2016) اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع
(19.09.2016) شام سے اسرائیل کی جانب  فائر کیا گیا راکٹ گولان کے پہاڑی علاقے  میں  تباہ
(18.09.2016) مسجد اقصی کے قریب سرنگ کا صہیونی منصوبہ
(17.09.2016) قابض اسرائیلی فوج عرب قیدیوں کے اجتماعی قتل عام کی مرتکب:عبرانی اخبار
(16.09.2016) امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
(15.09.2016) بھوک ہڑتالی قیدیوں کو جبری خوراک دینے کی اجازت عدالتی قتل کی سازش قرار
(15.09.2016) لیبیا کا تیل صدارتی کونسل کی گرفت میں ہونا چاہیے : کوبلر
(14.09.2016) قطر نے یمن میں اپنے 3 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی
(13.09.2016) حجاج کی راحت کے لیے محبت و شوق سے کوشاں ہیں: شاہ سلمان
(12.09.2016) عالمی عدالت انصاف کے معائنہ کاروں کے دورہ فلسطین کا امکان روشن!
(11.09.2016) اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 16 سالہ فلسطینی لڑکا شہید



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں