15.10.2026, 10:20am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار
29.09.2016, 01:05am , جعمرات (GMT+1)

بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہوگئی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت نے شرکت سے انکار کردیا ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت کی وجہ سے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی کرنی پڑی، کوئی ایک رکن بھی شرکت سے انکار کردے کانفرنس ملتوی کرنا مجبوری ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ بھارت پہلے بھی سارک کانفرنس ملتوی کراچکا ہے، کانفرنس جب بھی ہوئی اسلام آباد میں ہی ہوگی ۔

بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور پاکستان دشمنی پر قائم ہے،بھارت نے سارک چیئر نیپال کو بتا دیا کہ اسلام آباد میں انیسویں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتے، بہانہ بنایا کہ پاکستان سے در اندازی کے روایتی الزام کو جبکہ حقیقت کچھ اورہے، تکلیف در اصل اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کیلئے پاکستان کی صدائے حق ہے۔

بھارتی اور بنگلا دیشی میڈیا نے ساتھ یہ بھی واویلا کیا کہ بنگلا دیش نے بھی سارک سربراہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

اسی تو تو میں میں، واویلے، شورو غل کے درمیان نیپال نے سارک سربراہ کانفرنس کا انعقاد ملتوی کر دیا۔ 

پاکستان میں سرکاری ذرائع نے سارک اجلاس کے التوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نو اور دس نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والا انیسواں سارک سربراہ اجلاس ملتوی تو کر دیا گیا مگر یہ اجلاس اب جب بھی ہو گا تو پاکستان میں ہی ہوگا۔

سارک قواعد کے مطابق، تنظیم کے 8رکن ممالک میں سے ایک بھی غیر حاضر ہو تو سربراہ اجلاس منعقد نہیں کیا جا سکتا، سربراہ کانفرنس میں چین، ایران، جاپان، کوریا، موریشس، میانمار، امریکا اور یورپی یونین نے مبصرین کے حیثیت سے شرکت کرنی تھی۔


:دیگر مضامین
(28.09.2016)  سندھ آرمز ترمیمی بل کی منظوری دے دی
(28.09.2016) بھارتی ترجمان نے مودی کے پاکستان نہ آنے کی تصدیق کردی
(27.09.2016)  اُڑی حملہ ہندوستان کا اپنا منصوبہ تھا، خواجہ آصف
(27.09.2016) پاکستان تحریک انصاف کے 30 ستمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں شروع
(26.09.2016) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا
(26.09.2016) سمجھوتہ ایکسپریس عارضی معطلی کے کچھ دیربعد بحال
(25.09.2016) بھارت کشمیریوں پر مظالم بند کرے، پرویز رشید
(25.09.2016) پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ کیلئے پارٹی کی خواتین کارکن بھی پرجوش
(25.09.2016) پاکستان نے ناراض بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کو ملک میں واپس لانے کے لیے بین الاقوامی پولیس ’انٹرپول‘ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
(25.09.2016) نریندر مودی. ہم پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دیں گے
(24.09.2016) اڑی حملے کا ہندوستان کے پاس کوئی ثبوت نہیں،چوہدری نثار
(24.09.2016) کارکنوں کے گھروں پرچھاپےا ور گرفتاریاں کی گئیں ، ندیم نصرت
(24.09.2016) پاکستان اور روس کے درمیان پہلی مشترکہ فوجی مشقیں 24 ستمبر سے پاکستان میں شروع اور ان میں شرکت کے لیے روسی فوجی پاکستان پہنچ گئے
(23.09.2016) بانی متحدہ کے آڈیو پیغام کو جعلی قراردینے پر لندن سے ردعمل آگیا
(23.09.2016) 'ایم کیو ایم اب بھی لندن سے ہی چلائی جارہی ہے'
(23.09.2016) حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
(22.09.2016) متحدہ کے رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے استعفیٰ دیدیا
(22.09.2016) الیکشن کمیشن نےعمران خان کوریلی میں شرکت سے روک دیا
(22.09.2016) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ملک ہندوستان کے ساتھ امن اور اچھے تعلقات کا خواہاں ہے
(22.09.2016) وسیم اختر سے جیل میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں