14.10.2026, 06:09am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

جنوبی وزیرستان میں افغان سرحد پر واقع ’انگورہ اڈہ گیٹ‘ دوبارہ کھل گیا
30.09.2016, 08:10am , جمہ (GMT+1)

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں افغان سرحد پر واقع ’انگورہ اڈہ گیٹ‘ لگ بھگ چار ماہ تک بند رہنے کے بعد جمعرات کی شام دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں پاکستانی فوج نے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ کے مقام پر قائم ایک ’چیک پوسٹ‘ یا سرحدی کراسنگ پوائنٹ افغان حکومت کے حوالے کر دیا۔

اس چیک پوسٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے کچھ ہی روز بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے سبب افغان حکام نے اسے بند کر دیا تھا۔

’انگور اڈہ‘ گیٹ کی بندش سے پاکستان اور افغان سرحد کی دونوں جانب آباد قبائل کو نا صرف سرحد کے آر پار سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ تجارتی سامان کی آمد و رفت میں رکاوٹ نے مقامی قبائلیوں کے مسائل مزید بڑھا دیے۔

جنوبی وزیرستان کی پولیٹکل انتظامیہ میں شامل عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ سرحدی راستہ کھولنے کے لیے پاکستان اور افغانستان کے حکومتی عہدیداروں کے بھی کئی اجلاس ہوئے۔

سرحد کی دونوں جانب کے قبائل نے پاکستانی اور افغان انتظامیہ سے رابطے کر کے اُنھیں نا صرف اپنی مشکلات سے آگاہ کیا بلکہ یہ راستہ کھولنے کی درخواست بھی کی۔ کامیاب مذاکرات کے بعد اب یہ سرحدی راستہ کھول دیا گیا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اس راستے کے کھلنے سے تجارتی سرگرمیاں جلد مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی، جس سے عام لوگوں کی مشکل میں کچھ کمی آئے گی۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کی نگرانی بہتر بنانے کی غرض سے انگور اڈہ کے مقام پر چیک پوسٹ قائم کی گئی تھی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تقریباً 2600 کلومیٹر طویل سرحد ہے اور شدت پسند اکثر دشوار گزار سرحدی علاقوں سے عام شہریوں کے بھیس میں ایک دوسرے کے ملک میں داخل ہوتے رہے ہیں۔

متعین کردہ راستوں کی بجائے دیگر راستوں سے ایک سے دوسرے ملک میں غیر قانونی آمد و رفت کا معاملہ دونوں ملکوں کے مابین سرحدی امور کے حوالے سے تناؤ کا باعث بنتا رہا ہے۔

خاص طور پر پاکستان کی طرف سے یہ مطالبات کیے جاتے رہے ہیں کہ افغان حکومت سرحد کی نگرانی کے لیے مزید اقدام کرے۔

حالیہ مہینوں میں پاکستان کی طرف سے افغان سرحد کی نگرانی موثر بنانے کے لیے اقدامات میں اضافہ کیا گیا ہے، جس میں قابل ذکر خیبر ایجنسی میں طورخم بارڈر کے مقام پر ایک گیٹ کی تعمیر شامل ہے۔ 

:دیگر مضامین
(30.09.2016) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام
(30.09.2016) آج جلسے میں مودی کو سخت پیغام دوں گا، عمران خان
(29.09.2016) ارکان پارلیمنٹ کو سیکیورٹی معاملات پر فوج کی بریفنگ دی ہے
(29.09.2016) وزیراعظم کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
(29.09.2016) تحریک انصاف کو رائیونڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی
(29.09.2016) بھارت یکطرفہ سندھ طاس معاہدے ختم نہیں کرسکتا:وزیر اعظم
(28.09.2016) پانامالیکس سےمتعلق درخواستیں،الیکشن کمیشن کا دائرہ سماعت چیلنج
(28.09.2016)  کیا قانون اجازت دیتا ہے کہ کرپشن کرنے والا افسر رقم لوٹاکر واپس عہدے پر چلاجائے
(28.09.2016) سندھ طاس معاہدہ : پاکستان نے معاملہ ورلڈ بینک میں اٹھادیا
(28.09.2016) پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
(27.09.2016)  پاکستان نےویسٹ انڈہز سے تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی جیت کر کلین سوئپ کر لیا
(27.09.2016) نیویارک بم دھماکوں کا ملزم پاکستانی مدرسے کا طالب علم؟
(27.09.2016) پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرکے براہ راست مذاکرات کریں ، ٹونر
(26.09.2016) سمجھوتہ ایکسپریس بحال ، 138 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ
(26.09.2016) ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان اعظم طارق افغانستان میں ہلاک
(26.09.2016) کراچی : پی آئی بی ، کینٹ ، رضویہ میں سرچ آپریشن28 افراد زیر حراست
(25.09.2016) اسٹیٹ بینک نے دہشتگرد تنظیموں کے اکاؤنٹ منجمد کرنا شروع کردیئے
(25.09.2016) پاک فوج کے سپہ سالار نے دشمن کو دو ٹوک اور صاف صاف پیغام دے دیا
(24.09.2016) امریکی سینیٹر جان مکین کی سابق صدر آصف زرداری سےٹیلی فون پر گفتگو
(23.09.2016) فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے طرح تیار ہے ، آرمی چیف



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں