
مسجد زہرا فرینکفرٹ جرمنی میں جشن مولود کعبہ کی روح پرور محفل مقاصدہ ہفتہ 11 جولائی 2009 کی شام منعقد ہوئی جس میں فرینکفرٹ کے علاوہ گردونواح سے آئے مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور امیر المومنین، باب مدینہ العلم کو اپنی عقیدتوں اور محبتوں کا نذرانہ پیش کیا۔
محفل کی نظامت شاعر-ادیب اور کالم نگار سید اقبال حیدر نے کی جنہوں نے اس محفل کو کامیاب بنانے اور اسمیں شرکت کے لیئے کراچی کے سالانہ جشن امیرالمومنین میں شرکت کا پروگرام منسوخ کیا
اس مقدس محفل کا آغاز اللہ کے پاک نام سے ہوا اور ساڑھے تین سالہ حسن حیدر نے سورہ کوثر کی تلاوت کی جسکے بعد دانیال شیخ - بون سے تشریف لائے نقی زیدی اور رضا زیدی - مشتاق شاہ اقبال حیدر'آصف رضا اور صفدر ھمٰدانی نے مولائے کائنات کے حضور اشعار کا نزرانہ پیش کیا

اس متبرک محفل میں ثنا خوانی کرنے والوں کی ایک طویل فہرست تھی لیکن تقریب کو بہت زیادہ طولت سے بچانے کے لیئے انتظامیہ نے موقع پر ہی یہ فیصلہ کیا کہ جرمنی کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے منقبت خوان کلام پیش نہیں کر سکیں گے تا کہ مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دیا جا سکےان ثنا خوانوں میں رضون کاظمی-مہدی زیدی-عطا الرحمٰن اشرف-پرویز زیدی اور جہانگیر ایزدی شامل ہیں
اسی دوران پاک حیدری ایسی ایشن کے صدر سید مقصود شاہ نے حاضرین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے انہیں اپنی تنظیم کی طرف سے اس مبارک دن کے موقع پر مبرکباد پیش کی اور جرمنی کے مومنین سے التماس کی کہ وہ زیر تعمیر مسجد کے ضمن میں اپنی ذمیداریوں کو سمجھتے ہوئے دامے درمے اور سخنے شرکت کریں
فرنکفرٹ کی ،، پاک حیدری ایسوسی ایشن،، کے زیر اہتمام ہونے والی اس نورانی محفل میں لندن سےخصوصی دعوت پر تشریف لائے

شاعر۔ادیب۔محقق۔صحافی ۔مرثیہ نگار،صحافی اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمٰدانی نے ایک گھنٹے زائد وقت مولائے کائنات کی بارگاہ میں اپنے تازہ اشعار کا نزرانہ پیش کر کے محفل کو گرمائے رکھا اور ساری محفل نعرہ حیسری سے گونجتی رہی
لندن سے ہی تشریف لائے معروف و مقبول منقبت خوان سید آصف رضا نے اپنے خوبصورت ترنم میں مختلف شعرا کا کلام پیش کیا لیکن بھارت میں مقیم شاعر محمد و آل محمدنایاب ہلوری کی تخلیق -میں ذوالفقار ہوں- نے جیسے محفل میں بجلی سی دوڑا دی'
سید آصف رضا سے قبل تقریب کے ناظمم اور معروف شاعر سید اقبال حیدر نے میزبان کے طور پر ایک منقبت پیش کی جسکے دو اشعار کو خاص پر سراہا گیا

سنیں اہل ولا یہ معتبر ارشاد عصمت ہے
دعائیں ماں کو دیں جن جن کو حیدر سے محبت ہے
پلٹ کر بار بار آیا علم جب جنگ خیبر میں
نبی سے جھک کے بولا مجھ کو حیدر کی ضرورت ہے
اس متبرک اور نورانی محفل کی تفصیلی رپورٹ بعد میں پیش کی جائے گی تا ہم اسوقت چند تصاویر عالمی اخبار کے قارئین کی خدمت میں
اس محفل کی چند تصاویر