16.10.2026, 09:00am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

اکیسویں صدی کا طویل ترین سورج گرہن
23.07.2009, 01:16am , جعمرات (GMT+1)

عالمی اخبار ریسرچ یونٹ
 ایشیا کے بیشتر ممالک میں اکیسویں صدی کاطویل ترین سورج گرہن دیکھا گیا۔پاکستان میں بھی جزوی سورج گرہن دیکھا گیا۔تاہم بیشتر شہروں میں مطلع ابرآلود ہونے کے باعث واضح طور پر نہیں دیکھا جاسکا۔

 سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح پانچ بجکر اٹھاون منٹ پر ہوا۔بھارت میں مکمل سورج گرہن چھہ بجکرتریپن منٹ پر ہوا ، آٹھ بجکر پینتیس منٹ پر عروج پر پہنچا اورگیارہ بجکر بارہ منٹ پر ختم ہوگیا۔

کراچی میں سورج گرہن زیادہ واضح تھا تاہم مطلع ابرآلود ہونے کے باعث واضح نہیں دیکھا جاسکا۔ مکمل سورج گرہن کے باعث بھارتی شہربنارس اور پٹنہ سمیت بعض علاقے مکمل طور پر تاریکی میں ڈوب گئے۔

چین میں بھی مکمل سورج گرہن ہوا اور شنگھائی میں اس موقع پر میلے کا سماں تھا جہاں ملکی اور غیر ملکی باشندوں کی بڑی تعداد نے سورج گرہن کامشاہدہ کیا۔لوگوں نے اس موقع پر مخصوص چشمے استعمال کئے۔

ا س کے علاوہ پاکستان، بنگلہ دیش ، نیپال ، میانمار ، بھوٹان میں بھی سورج گرہن دیکھا گیا۔بھارت میں لاکھوں افراد نے مختلف دریاؤں میں اشنان کیا ، جبکہ متعدد لوگ خوف کے باعث اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلے۔بنارس میں جمع ہونے والے افراد میں بھگدڑ سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پاکستان میں سورج گرہن کا دورانیہ ساڑھے چھ منٹ تھا۔کروڑوں افراد نے اپنی ٹیلی ویڑن اسکرین پر سورج گرہن کا براہ راست مشاہدہ کیا۔طویل دورانیہ کا سورج گرہن اس سے پہلےگیارہ جولائی انیس سو اکیانوے میں ہوا تھا جبکہ یہ نظارہ اب ایک سو تئیس سال بعد تیرہ جون 2132ٰء کو دیکھا جاسکےگا۔

ماہرین فلکیات نے اس موقع پر خصوصی طور پر سورج گرہن کا مشاہدہ کیا اور تحقیقات کے حوالے سے ڈیٹا حاصل کیا۔

بشکریہ۔اے آر وائی


:دیگر مضامین
(18.07.2009) خانہ کعبہ کی چابی نیلام
(17.07.2009) ایک وڈیو غزل۔صوتی بصری آمیزش
(15.07.2009) جی ہاں میں کارٹون ہوں لیکن آپ جیسا!
(15.07.2009) امریکہ اور شام کے خستہ حال تعلقات کی بحالی
(12.07.2009) لندن کی پہچان ‘‘ بگ بین ‘‘150 سال کا ہوگیا
(09.07.2009)  Michael Jackson Memorial Live on Aalmi Akhbar تصاویر اور وڈیوز۔مائیکل جیکسن کا سفر آخرت۔
(08.07.2009) عرب دنیا میں جرمنی کی مقبولیت میں اضافہ
(07.07.2009) سات جولائی 2005۔لندن بم دھماکوں کی یاد میں
(07.07.2009) جان کمیشن کا اونٹ کسی کروٹ بیٹھے گا بھی یا نہیں؟
(07.07.2009) موبائل سے جوتے تک کا سفر
(03.07.2009) صوبائی خودمختاری اور صوبوں کی تقسیم۔از۔افضال خان
(02.07.2009) کینڈا کا قومی دن ملک کے اہم ترین ایام میں سے ایک ہے
(01.07.2009) کیا یہ ررست ہے کہ پاکستان میں وقت بدل رہا ہے
(01.07.2009) پاراچنار کو خطرہ ہے اور پاکستانی ذرائع ابلاغ خاموش ہیں
(30.06.2009) مغربی ذرائع ابلاغ میں ایرانی انتخابات کی کوریج کا تنقیدی جائزہ
(30.06.2009) سگریٹ نوشی صحت کے لیئےمضر
(28.06.2009) دیوار میں در کرنے کا ہُنر
(28.06.2009) ۔ عالمی اخبار کا مقبول پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کو خراج تحسین
(28.06.2009) جمہوریت کا دفاع۔میں اپنے بچوں کو جواب دہ ہوں
(27.06.2009) مائیکل جیکسن کی فنی زندگی پر ایک طائرانہ نظر



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں