اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق شہیدان اسلام شہید سید عارف حسین الحسینی اور شہید سید محمدباقر حکیم، کی برسی کے موقع پر برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں شہدائے اسلام کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے.
یہ کانفرنس مورخہ 2 اگست 2009 بروز اتوار اسلامک سینٹر لندن میں منعقد ہورہی ہے.
11 بجے صبح سے شروع ہونے والی اس کانفرنس کا پروگرام کچھ یوں ہے:
ــ تلاوت قرآن کریم
ــ سید عظمت عباس کے (اردو) خطاب سے کانفرنس کا افتتاح
ــ خطاب (انگریزی) حجتالاسلام ڈاکٹر محمدعلی شمالی
ــ جاری پروگراموں کی رپورٹ
ــ نماز اور دن کا کھانا
ــ خطاب حجتالاسلام والمسلمین عبدالحسین معزی
ــ خطاب (اردو) حجتالاسلام حسن معروفی
ــ خطاب (فرزند شہید عارف حسین حسینی) حجتالاسلام سید علی حسینی
ــ اختتامی خطاب حجتالاسلام ظفر عباس