15.10.2026, 01:56pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

اپنے گھر سے نکلے تو احساس ہوا۔مدیحہ رضوی جرمنی
22.11.2011, 01:07am , منگل (GMT+1)

مدیحہ رضوی جرمنی
مدیحہ اہل خانہ کے ساتھ پاکستان میں
کچھ دن اور تاریخیں جیسے ذہن کی دیواروں سے چسپاں ہو جاتی ہیں۔ایسی ہی ایک تاریخ 27 ستمبر 2003 . یہی میری زندگی کا وہ دن کہ جب مجھے اپنے جان سے پیارے ماں باپ بہن بھائیوں کو چھوڑ کر جرمنی آنا تھا۔

سارا سفر خوشی خوشی گزارا مگر اُس وقت اندازہ ہی نہ ہوا کہ میں نے اپنے پیچھے کیا کچھ چھوڑ دیا- آنکھوں میں بہت سے خواب سجائے جب فرینکفرٹ ائرپورٹ پر اُتری تو بہت ہی پُرجوش استقبال ہوا-

اپنے گھر میں قدم رکھتے ہی لگا کہ جیسے سب کچھ پا لیا ہے-

مدیحہ اپنے شوہر علی اور بچے کے ساتھ
لیکن آہستہ آہستہ جیسے دن گزرتے رہے تو پتا چلا کہ جیسے ایک پودا اپنی اصل آب و ہوا میں پھلتا پھولتا ہے یہ ہی حساب انسانوں کا بھی ہے- انسان اپنی آب و ہوا اپنی زمین اپنی زبان اپنے لوگ اپنے تہوار کے بغیر کچھ نہیں ہے-

اس مرتبہ تو دو ہزار نو میں یہاں شاید چھٹا رمضان پو گا لیکن اسوقت جب جرمنی میں میرا پہلا رمضان آیا تو لگا یہ وہ رمضان تو نہیں ہے جس کا انتظار پورے سال کیا جاتا ہے- وہ رونق وہ چمک دمک وہ سجدوں کی آوازیں وہ سحری و افطاری کے ہنگامے وہ روزہ کھلنے اور بند ہونے کا سائرن وہ سحری میں اُٹھانے والا ڈھول وہ سب کہاں ہیں-

 عید آئی اور چلی بھی گئی یا الہی یہ میں کہاں آگئی ہوں- وہ چاند رات میں ہلا گُلا کرنا وہ دوستوں کے ساتھ مہندیاں لگانا عید کے کپڑے بنوانا وہ درزی کو ڈانٹنا بازاروں کے چکر لگانا سب کچھ ختم ہو گیا ہے-

مدیحہ اپنی بیٹی کے ساتھ
وہ عید کتنی روتی ہوئی گُزری عید ایسی تو نہیں ہوتی۔ دن اور بڑھنے شروع ہوئے اور عید قرباں کی آمد آمد ہوئی- مگر یہ کیا؟ نہ بکروں کا شور نہ وہ سجے ہوئے جانور نہ گلیوں میں بچے بکروں اور گائے کو پھراتے نظر آئے- نہ بچوں کا مقابلہ نظر آیا- دل خون کے آنسو رویا ۔دل کرتا تھا کہ کاش میرے پَر لگ جائیں اور میں اُڑ کر پاکستان چلی جاؤں اپنوں کے پاس جہاں سب میرے ہیں-

خیر پانچ مہینے گزارنے کے بعد میرے شوہر علی کو مجھ پر رحم آیا اور ہم نے پاکستان کے لئے رختِ سفر باندھا-

مجھے یاد ہے کہ جب علی نے مجھے ٹکٹ پکڑائے تھے تو میں کیسے اُنہیں چوم چوم کر روئی تھی- دن گن گن کر گزرے اور آخرکار وہ دن بھی آیا کہ جب ہم نے پاکستان کے لئے پرواز کی- جب جہاز نے اُترنا شروع کیا تو اوپر سے اپنی سڑکوں کو دیکھ کر دل کیا کہ ابھی چھلانگ لگا دوں-

جہاز سے اُتر کر اپنی سر زمیں پر قدم رکھتے ہی ایک عجب سی طاقت نے آ گھیرا- لگا کہ اب کسی چیز کا خوف نہیں ہے ہر چیز اپنی ہے-

مسکرانا تو میری عادت ہے
پاکستان پہنچ کر ہر چیز کو کس مسرت سے دیکھا تھا کہ جب اس ملک میں تھی تو کبھی اِن چیزوں کی قدر ہی نہ آئی اور پھر جس دن واپس آنا پڑا لگا کہ دوبارہ رخصت ہو گئی ہوں- اور پھر فرینکفرٹ پہنچ کر ہر چیز اجنبی ہو گئی-

 پھر بیٹے قاسم کی ولادت ہوئی اور بس اُس وقت دل کیا کہ کوئی جادو ہو اور میرے سارے گھر والے میرے پاس آ جائیں- وقت بڑھتا چلا گیا اور ہر گزرتا دن کسی نہ کسی محرومی کا احساس دلاتا رہا- جیسے جیسے بچوں نے بڑھنا شروع کیا اُس ہی طرح مسائل نے بھی بڑھنا شروع کیا-  بچوں کو قرآن پڑھانا، بچوں کو اپنی زبان سکھانا اُن کو اپنی تہزیب اپنی روایات سکھانا-

یا الٰہی پاکستان میں یہ سب کتنا آسان ہے- یہاں پر لوگوں کو اپنی زبان کو اہمیت دیتے سنا تو اِس محرومی نے آ گھیرا کہ ہم پاکستانی کیوں نہیں اس ہی طرح اپنی زبان کو فروغ دیتے- کیوں اُردو بول کر شرمندگی اور انگریزی اور دوسری زُبانیں بول کر فخر محسوس کرتے ہیں- لوگ اپنے آپ کو پاکستانی کہتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں اور جرمن بولتے ہوئے فخر

تین نسلیں۔علی ۔انکے والد عون محمد رضوی اور علی کا بیٹا
لیکن میں سوچتی ہوں کہ اِن لوگوں نے اپنا پاسپورٹ تو بدل لیا ہے مگر اِن شکلوں کا کیا کریں جو کہ پہلی نظر میں ہی پاکستانی ہونے کا ثبوت پیش کرتی ہیں-

 جب بھی کسی اپنے پاکستانی کو کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ پاکستان واپس چلی جاؤں تو جواب ملتا ہے کہ کمال کرتی ہو لوگ وہاں سے بھاگنے کا سوچتے ہیں اور تم ہو کہ واپس جانے کی بات کرتی ہو-

 ارے وہاں تو جانوں کو خطرہ ہے- اِتنی دہشتگردی ہے مگر میرا کہنا ہے کہ جب اللہ نہ کرے خالم بدہن اپنا پاکستان ہی سلامت نہیں رہے گا ہم پاکستانیوں کو زندہ رہ کر کیا کرنا ہے- میری جان دل میرے وطن پر قربان الٰہی میرے ملک کو تا قیامت سلامت رکھے آمین ثمہ آمین

:دیگر مضامین
(15.11.2011) جشن عید غدیر کے موقع پر نوجوان مفکر وخطیب سید عمار نخشوانی کی خصوصی تقریر
(13.11.2011) ذیابیطس کا عالمی دن چودہ نومبر کو منایا جاتا ہے۔ خصوصی رپورٹ
(10.11.2011) ورجینیا میں پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیئے امدادی شو۔خصوصی رپورٹ
(30.10.2011) یکم نومبر عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ ہے۔ مبارک بادی کا منفرد انداز
(28.10.2011) معروف شاعر حلیم قریشی کو سڈنی میں عالمی اخبار کے لیئے مصباح جیلانی نے انٹرویو کیا
(27.10.2011) طلبہ پر ریاستی تشدد اور براہ راست فائرنگ۔پولٹیکل انتظامیہ کے خلاف کاروائی نہیں
(26.10.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔17ویں قسط
(26.10.2011) بیگم نصرت بھٹو ۔ کچھ یادیں اور اظہار عقیدت و تشکر۔از۔مظفر شیخ
(25.10.2011) اردوادب کی ممتاز افسانہ نگار عصمت چغتائی کوبچھڑے دس برس بیت گئے
(24.10.2011) نصرت بھٹو ایران کے صوبے اصفہان میں 23 مارچ 1929 کو پیدا ہوئی تھیں
(21.10.2011) قذافی کی بیالیس سالہ آمریت کا خاتمہ۔لیبیا میں خونیں انقلاب کے آٹھ ماہ: کب، کیا ہوا؟
(20.10.2011) برطانیہ:مسلکی ٹی وی چینلوں نے تفرقہ بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔16ویں قسط
(19.10.2011) جرمنی کے شہر کارلسروہے میں سترہواں کامیاب اور شاندار پاکستانی کلچرل شو
(18.10.2011) مسلمانوں میں بیداری علم کے محرک سر سید احمد خان کا یوم ولادت سترہ اکتوبر ہے
(15.10.2011) ہم نے دوپٹے کو پرچم بنا لیا ہے۔برمنگھم میں خواتین کی ایک شعری نشست
(11.10.2011) غزل گائیک جگجیت سنگھ ۔ کراچی سے راشد اشرف کی ایک تاثراتی تحریر
(11.10.2011) شہرہ آفاق غزل گلوکار جگجیت سنگھ،موت کے ساتھ جنگ ہار گئے۔ایک آواز خاموش
(09.10.2011) دنیا بھر میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی خبریں ایک نظر میں۔عادل عزیز خانزادہ کی رپورٹ
(08.10.2011) ہر 3 میں 1 امریکی فوجی عراق اور افغانستان میں فوجی کارروائی کے خلاف
(07.10.2011) معروف شاعر ڈاکٹر صفی حسن کی عالمی اخبار کے لیئے دو غزلیں



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں