فرینکفرٹ میں مسلم لی

گ ن اور مختلف تنظیموں کز اشتراک سے پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب ایک مقامی ہال میں منعقد ہوئی جسکی صدارت مسلم لیگ ن کے مرکزی قائد سید جاوید ہاشمی نے کیا جبکہ مہمان خصوصی لندن سے تشریف لائے نامور شاعر،ادیب،صحافی،مرثیہ نگار،براڈکاسٹر اور دانشور صفدر ھمٰدانی تھے جنہیں ان تاریخی باپ مصطفیٰ علی ھمٰدانی کا بیٹا ہونے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے 13 اور 14 اگست 1947 کی درمیانی رات کو پاکستان بننے کا پہلا اعلان لاہور ریڈیو سے کیا تھا۔
اس تقریب میں مصطفیٰ علی ھمدانی کا یہ تاریخی اعلام جب انکی آواز میں سنوایا گیا تو ہال میں موجود سینکڑوں خواتین تالیاں بجاتے رہے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
تقریب کو دو حصو

ں میں تقسیم کیا گیا تھا اور پہلے حصے میں تلاوت اور قومی ترانے کے بعد حمد و نعت پیش کی گئی جبکہ تقریب کی اہم تین بات ننھی منی بچیوں کی نعتیں اور ملی نغمے اور پاکبان ٹھیٹر کی طرف سے علاقائی رقص تھے۔
اس موقع پر اس وسیع ہال کو پاکستان کے پرچموں سے نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور ہال میں پانچ سو سے زیادہ خواتین و حضرات کے علاوہ رنگ برنگے کپڑے پہنے بچوں کی بھی خاصی تعداد تھی جن کے لیئے یہ دن عید سے کم نہیں تھا۔
تقریب سے پاکستان سے آئے سینٹر مشاہد اللہ خان،لندن سے معروف شاعر اور ٹی وی اینکر فیضان عارف،سویڈن سے جمیل احسن،ہمبرگ سے طاہرہ رباب ،جرمنی میں پاکستانی قونصل جنرل اور مسلم لیگ ن جرمنی کے صدر جناب شفیق نے بھی خطاب کیا۔

اس تقریب میں فیضان عارف کی کتاب ہوائیں گیت گاتی ہیں اور جاوید ہاشمی کی کتاب تختہ دار کے سائے تلے کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔
اس موقع پر جرمنی میں پاکستان کے قونصل جنرل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور منتظمین کو اس کامیاب تقریب پر مبارکباد دی۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور تقریب کے صدر جاوید ہاشمی نے پاکستان کی تاریخ کا اجمالی خاکہ پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اب ملک میں جمہوریت کے دور کی شروعات ہیں اور اب کوئی بھی جمہوری حکومت پر

شبخون نہیں مار سکے گا۔انہوں نے سابق فوجی صدر جنرل مشرف کو حدف تنقید بنایا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
مہمان خصوصی صفدر ھمٰدانی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی آزادی دن ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بلند تر ہو کر منانا چاہیئے۔
انہوں اس امر پر منتظمین کو مبارک دی کہ اس ہال میں تمام سیاسی جماعتوں کے لوگ موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت قائد اعظم محمد

علی جناح کی تعظیم میں کمی کر کے خود کو غیر مقبول بنائے گی۔پاکستان کے مسائل کا حل تعلیم کی کمی اور جہالت میں اضافہ ہے۔
انہوں نے اس موقع پر اپنی تازہ مقبول نظم ‘‘ مت اس طرح سے یہ جمہوریت ذلیل کرؤ‘‘ بھی سنائی جسے حاضرین نے خوب سراہا
اس کامیاب تقریب کی کامیابی کا سہرا تمام منتظمین کے ساتھ ساتھ جناب ارشاد ہاشمی،چوہدری شفیق اورجناب لیاقت کی شبانہ روز محنت کے سر جاتا ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکا کے لیئے پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
تقریب کی چند تصاویر