اس شہر میں مشہور نوبل انعام یافتہ سائنسدان البرٹ آنسٹائن کی پیدائش ہوئی
 |
| جرمنی کا شہر اُلم |
برلن میں اسی سال مارچ میں دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی میلہ منعقد ہوا جس میں گذشتہ برس کی طرح تقریبا گیارہ ہزار سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی۔
جرمنی میں سیاحت کی صنعت کی وفاقی انجمن کے صدر کے مطابق گزشتہ برس دیگرممالک میں تعطیلات گزارنے کے حوالے سے بکنگ میں پانچ اعشاریہ پانچ فی صد کا اضافہ دیکھا گیا۔ ’سیاحت کی عالمی تنظیم کے مطابق دنیا بھرمیں 2008 ء میں بھی جرمن باشندے سیر و سفر کے چیمپئن رہے اور اُنہوں نے بیرونی ممالک میں جا کر سب سے زیادہ رقم خرچ کی۔
یہ رقم 85 ارب امریکی ڈالر بنتی ہے جو2007 کے مقابلے میں سات ارب زیادہ ہے۔ ساٹھ فیصد سے زائد جرمن باشندے ایسے ہیں، جو گھر سے باہر جا کر اپنی چھٹیاں منانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ وہ کافی پرامید بھی ہیں کہ موجودہ مالیاتی بحران سیاحت کی صنعت پر اثر انداز نہیں ہو سکے گا۔
 |
| Münster Church اندرونی منظر |
جرمنی میں روایتی طور پر نومبر کے مہینے سے سیروسیاحت کے سال کی ابتداء ہوتی ہے۔
سیاحت کے لیئے جرمنی میں بے شمار مقامات ہیں لیکن آج میں آپکو اُلم لیئے چلتی ہوں
اُلم (Ulm) جرمنی کا ایک چھوٹا مگر بہت تاریخی اور اہم شہر ہے - یہ جرمنی کے صوبے بادن وٹمبرگ میں واقع ہے - اس کی آبادی قریب ایک لاکھ بیس ہزار ہے -
اس شہر کے مشہور ہونے کی وجوہات میں سے سب سے اہم وجہ یہاں مانسٹر چرچ کا ہونا ہے -
یہ دنیا میں موجود چند بلند ترین چرچ میں سے ایک ہے - جس کی اونچائی 161.53میٹر ہے اور جس میں 768 سیڑھیاں موجود ہیں -  |
| چرچ کا منظر۔تصویر۔فخر خان |
اس کے علاوہ اس شہر میں مشہور نوبل انعام یافتہ سائنسدان البرٹ آنسٹائن کی پیدائش ہوئی تھی - جرمنی میں شمسی توانائی کی پیداوار دوسرے نمبر پر اُلم کرتا ہے - اس کے علاوہ یہاں پر ایک بہت مشہور روٹی کا میوزیم پایا جاتا ہے جہاں پر لگ بھگ اٹھارہ ہزار قسم کی روٹیوں کے نمونے جمع کئے گئے ہیں - اس شہر سے گُزرنے والا مشہور زمانہ دریا ڈینیوب اس شہر کو نئوے اُلم شہر سے جُدا کرتا ہے

|
| چرچ کا اندرونی منظر |

|
| آئن سٹائن کی جائے پیدائش |
 |
| آئن سٹائن کااُلم میں نصب مجسمہ |
 |
| الم سے گزرتایورپ کا مشہور دریا ڈینیوب |
 |
| روٹی کا میوزیم |
 |
| اُلم کا سرکاری نشان چڑیا |
 |
| پینٹنگ کا شاہکار اُلم کی عمارت |