چاند رمضان کا جب نظر آ گیا
مالکِ دو جہاں سب کے گھر آگیا
رحمتیں برکتیں بانٹنے کے لیے
ماہِ رمضان مسلماں کے در آ گیا
وجہ صوم و صلوۃ جو سمجھ جائےگا
اس کو جینے کا سمجھو ہنر آ گیا
ہے مسلمان تو اسلام کا اک شجر
جس میں اسلام کا بھی ثمر آ گیا
میرے مالک تو مجھ پہ بھی کر دے کرم
اب تری مغفرت کا بحر آ گیا
تیری بخشش سخا تیرے جودو کرم
تجھ سے لینے "خیال" تیرے در آ گیا