16.10.2026, 01:48am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

آج 6 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
23.06.2015, 09:08am , منگل (GMT+1)

نگہت نسیم ۔سڈنی


انسان کی اصل شناخت اس وقت ہوتی ھے جہاں اسے اپنی تمام تر توانایئاں اور ہمتیں ایک جگہ صرف کرنی ہوتی ہیں ۔ وہ جتنی بہادری سے اپنے نفس کے ساتھ لڑتا ھے  اتنا ھی بڑا اور قیمتی انسان ھوتا جاتا ھے۔

اکثر  انسانوں کو جب بھی کسی معرکہ پر جانا ھوتا ہے اس کی ہمّتیں چھوٹی اور پست ھوجاتی ھیں  ،جو نہ صرف کار ہائے سر انجام  نہیں دے سکتے بلکہ اگر اسکا تذکرہ بھی سنتے ھیں  تو خوفزدہ ھو جاتے ھیں اوراپنے دل میں  تنگی کا احساس کرنے لگتے ھیں ۔

نفس کے جہاد کے لیئے روزے کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتے ہے ۔ ھم سب نے کئی بار دیکھا ھو گا کہ ھم ھی میں سے کچھ افراد ماہ رمضان کا سنتے ھی ادھر ادھر دیکھنے لگ جاتے ہیں ۔۔ٹال مٹول سے کام لینے  لگتے ہیں اور لاکھ ہمت کرنے پر بھی خود کو روزوں کے لیئے تیار نہیں کر پاتے ۔ 

کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ھمت کر کے روزہ رکھ تو لیتے ہیں پر زرا سی موسم کی گرانی سے گھبرا جاتے ہیں اور کبھی کبھی کوئی بہانہ بنا کر روزہ توڑ بھی لیتے ہیں ۔

کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ ھمت کر کے اپنے روزے کو مکمل کر ہی لیتے ہیں۔ بشرطیکہ  موسم اچھا ھو یا دفتر اسکول سے چھٹی ھو۔ماہ رمضان کے روزے توموسم دیکھ نہیں رکھے جا سکتے ۔

ایسے کم ھمت لوگوں کی اصلاح کے لیئے حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایاکہ “انہیں گرمیوں کے روزے زیادہ عزیز ہیں ۔

ھم ھی میں سے ایک انسان ایسا بھی ھوتا ھے جو تھوڑی سی ہمت کرتا ھے اور اپنے اوپر فرض تمام روزوں کو گرمی وسردی کی پرواہ کئے بغیر ھی رکھتا جاتا ھے ۔۔ لیکن روزے کے آداب واسرار سے بے خبر رہتا ھے ،اسکی قسمت میں بھی بھوک اور پیاس کے سوا کچھ نہیں  آتا جیسا کہ امیرالمومنین حضرت علی  کرم اللہ وجہہ نے فرمایا

:کَم مِن صَائِمٍ لَیسَ لَہ مِنْ صِیَامِھ الْجُوع وَالظَّمَاء۔ ۔ ۔ ۔   کتنے روزہ دار ایسے ھیں  جن کو ان کے روزے سے بھوک اور پیاس کے سوا کچھ نھیں  ملتا‘۔

ایک ایسا انسان بھی ھے جو آداب روزہ کی حرمت تورکھتا ھے لیکن اسرار روزہ سے بے خبر رہتاھے ۔اگرچہ اس کی ہمّت دوسروں  کی بہ نسبت کافی بلند ہوتی ھے لیکن اسکی زندگی روزہ کے اثرات و ثمرات سے بے بہرہ رہتی ھے۔ اسکے نصیب میں  فقط روزہ کاثواب آتا ھے۔ بزرگان دین فرماتے ہیں کہ اسے جنّت توضرور مل جاتی ھے لیکن خدا نہیں  ملتا ، اس کی زندگی پر روزے کا کوئی اثر نہیں  ھوتا۔

یہ ایسے ھی جیسے ھر روز نماز پڑھی جائے اور ساتھ ساتھ چھوٹے بڑے گناہ بھی سرزد ھوتے جایئں ۔۔یہ سب  اس لیئے ھوتا ہے کہ ھم نماز کے اسرار سے واقف نہیں ھوتے  ۔۔اس لیئے  نماز ہماری زندگی پر کوئی اثر نہیں کر پاتی ۔

اسی طرح ماہ رمضان کے اسرار سے نا واقفیت دراصل زندگی کے رموز سے نا آشنائی ھے ۔

چھٹے رمضان کی دعا

بسم اللہ الرحمن الرحيم
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
 
اَللّٰھُمَّ لاَ تَخْذُلْنِی فِیہِ لِتَعَرُّضِ مَعْصِیَتِکَ وَلاَ تَضْرِبْنِی بِسِیاطِ نَقِمَتِکَ

 اے معبود! آج کے دن مجھے چھوڑ نہ دے کہ تیری نا فرمانی میں لگ جاؤں اور نہ مجھے اپنے غضب کا تازیانہ مار

وَزَحْزِحْنِی فِیہِ مِنْ مُوجِباتِ سَخَطِکَ، بِمَنِّکَ وَایادِیکَ یَا مُنْتَہی رَغْبَہ الرَّاغِبِینَ

آج کے دن مجھے اپنے احسان و نعمت سے مجھے اپنی ناراضی کے کاموں سے بچائے رکھ اے رغبت کرنے والوں کی آخری امید گاہ۔

6 رمضان کے اہم واقعات

ابویعلی جعفری کا انتقال

6 رمضان سنہ 463 ھ ق کو 5 ویں صدی ہجری قمری کے ایک نامور عالم دین ابویعلی جعفری نے وفات پائی ۔ وہ فقیہ اور ماہر علم کلام تھے اور عظیم اسلامی دانشور شیخ مفید کی حیات میں ان کے نائب تھے ۔

 وہ عظیم اسلامی دانشور شیخ طوسی کے ہم عصر تھے ۔ ابویعلی جعفری نے علم کلام اور فقہ کی تدریس بھی کی ۔ان کی تصانیف میں میلاد صاحب الزماں اور تکملہ خاص طور سے قابل  ذکر ہیں ۔

 حمزہ بن عبداللہ کا انتقال

6 رمضان المبارک سنہ 463 ہجری قمری کو مشہور مسلمان فقیہ حمزہ بن عبداللہ سالار کا ایران کے شہر تبریز میں انتقال ہوا ۔شیخ سالار عظیم دانشور شیخ مفید اور سید مرتضیٰ علم الہدی کے مشہور شاگرد تھے ۔

 شیخ سالار کی سب سے مشہور کتاب "المراسم العلویہ و الاحکام النبویہ " ہے جو دس دیگر کتابوں کے ساتھ مل کر جوامع الفقہ کے نام سے چھپ چکی ہے ۔ شیخ سالار کی دیگر کتابوں میں الابواب و الفصول اور التقریب خاص طور سے قابل ذکر ہیں ۔


( رمضان اسپیشل کی تحریر کے لیئے کئی اسلامی کتابوں اور انٹرنیٹ کے کئی مضامین سے مدد لی گئی )


:دیگر مضامین
(22.06.2015) ماہ رمضان کے پانچویں دن کی دعا ۔۔۔ منظوم ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(21.06.2015) ماہ رمضان کے چوتھے دن کی دعا ۔۔ منظوم ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(20.06.2015) آج 3 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(18.06.2015) دعائے امام زین العابدین علیہ السلام، استقبال رمضان المبارک ۔۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(14.06.2015) پانچ جون اردو کے نامورادیب محمد حسین آزاد کی تاریخ پیدائش تھی
(13.06.2015) برلن میں اردو انجمن کے شاندار جلسے میں ڈاکٹر عمّار رضوی کا مشورہ
(09.06.2015) اردو انجمن برلن ۔عصمت چغتائی اور راجندر سنگھ بیدیکی صد سالہ تقریب
(08.06.2015) عالمی اخبار کے قاريئن کے لیے  شاھین رضوی کی مسرت مصباح سے گفتگو
(29.05.2015) میانمار 13 لاکھ روہنگیا مہاجرین کا مسئلہ: ہم پر انگلی نہ اٹھائی جائے، میانمار
(27.05.2015)  آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں خاتون کی بچوں کو چھوڑ کر داعش میں شمولیت
(26.05.2015) سید السجادین حضرت امام زین العابدین ۔ پانچ شعبان یوم ولادت
(25.05.2015) ملائیشیا میں درجن بھر خالی کیمپوں میں تارکین وطن کی اجتماعی قبریں دریافت
(23.05.2015) داعش فتوحات ، عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں دوبارہ منظم
(19.05.2015) قیصر نقوی صاحب کی خدمات کے اعتراف میں ریڈیو پاکستان ملتان کی تقریب
(18.05.2015) عشق رسول میں سرشار ام حبیبہ سے ایک ملاقات۔ صدف مرزا
(14.05.2015) منفرد اداکار علاﺅالدین 13 مئی 1983ءکولاہور میں وفات پاگئے تھے
(13.05.2015) نائجیریا میں لڑکیوں کا اغوا، مذہبی تعلیمات کے منافی ہے، مسلم رہنما
(10.05.2015) خیرپور میرس میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی روشنی کا مینار ہے
(08.05.2015) برطانیہ ، 650 نشستوں پر انتخابات ، 1020 خواتین سمیت 3971 امیدوار مد مقابل
(06.05.2015) جناب زینب نے اپنے زمانے کی عورتوں کے لئے تعلیم و تربیت کا ایک وسیع دسترخوان بچھا رکھا تھا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں