14.10.2026, 11:08am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

آج 9 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
15.06.2016, 09:02am , بدھ (GMT+1)

نگہت نسیم ۔سڈنی


حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نیک بخت لوگوں کاروزہ  اعضاء کو گناہوں سے باز رکھنے سے ہوتا ہے وہ چھ باتوں سے ہوتا ہے۔ اول نظر کا نیچے رکھنا اور جو باتیں بری اور مکروہ ہیں ان کی طرف ان کو نہ جانے دینا اور جن چیزوں کے دیکھنے سے دل ہٹتا ہو اور خدائے تعالیٰ کی یاد سے غفلت ہوتی ہو، ان سے نظر کو روکناھے ۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ نظر کرنا ایک زہر کا بجھا ہوا تیر ہے، شیطان کے تیروں میں جو کوئی اس خدائے تعالیٰ کے خوف سے ترک کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو ایسا ایمان عنایت فرما دے گا جس کی حلاوت وہ اپنے دل میں پاوے گا۔

اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

خمس يفطر الصائم الکذب والغيبہ والنميمہ واليمين الزور والنظرہ بشہوہ

دوم زبان کا بند رکھنا اور بے ہودہ بات اور جھوٹ اور غیبت اور چغلی اور فحش اور ظلم اور جھگڑے اور بات کاٹنے سے اور سکوت کو اس پر لازم کرنا اور ذکر الٰہی اور تلاوتِ قرآن میں مصرف رکھنا کہ زبان کا روزہ ہے۔

 سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ غیبت روزہ کی مفسد ہے، اس روایت کو ان سے بشیر بن حارث نے روایت کیا ہے اور لیث حضرت مجاہد رضی اللہ عنہ سے راوی ہیں کہ دو خصلتیں روزے کی مفسد ہیں، غیبت اور جھوٹ۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ روزہ سپر ہے جب تم میں سے کوئی روزہ رکھے تو فحش نہ بکے نہ جہالت کرے اور اگر کوئی ا سے لڑائی کرے یا گالی دے تو چاہئے کہہ دے کہ میں روزہ دار ہوں۔

 ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں دو عورتوں نے روزہ رکھا اور بھوک اور پیاس کی ان کو آخروز میں یہ شدت ہوئی کہ قریب بہ ہلاکت ہو گئیں، انہوں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں افطار کی اجازت کے لیے کسی کو بھیجا۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے پاس ایک پیالہ بھیجا اور آدمی سے ارشاد فرمایا کہ ان دونوں کو کہنا کہ جو کچھ تم نے کھایا ہو اس کو اس پیالہ میں قے کر دو، ایک عورت نے نصف پیالہ خون تازہ اور گوشت تازہ سے بھر دیا اور دوسری نے بھی یہی چیزیں قے کیں، یہاں تک کہ ایک پیالہ لبالب ہو گیا۔

لوگوں نے اس سے تعجب کیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ان دونوں نے جو چیزیں اللہ کی حلال کی ہوئی تھیں، اس سے روزہ رکھا جو ان پر خدائے تعالیٰ نے حرام کی تھی، اس سے افطار کیا۔

 ایک ان میں دوسری کے پاس بیٹھ گئی، ان دونوں نے لوگوں کی غیبت شروع کی۔ یہ گوشت پیالہ میں وہی ہے جو ان دونوں نے لوگوں کا گوشت کھایا تھا۔ سوم بری بات کے سننے سے کانوں کو باز رکھنا اس واسطے کہ جن امور کا کہنا حرام ہے ان کا سننا بھی حرام ہے ۔

نویں رمضان کی دعا:

بسم اللہ الرحمن الرحيم
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

َللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِی فِیہِ نَصِیباً مِنْ رَحْمَتِکَ الْواسِعَہ وَاھْدِنِی فِیہِ لِبَراھِینِکَ

 اے معبود! آج کے دن مجھے اپنی وسیع رحمت میں سے بہت زیادہ حصہ دے اس میں مجھ کو اپنے روشن

السّاطِعَہ، وَخُذْ بِناصِیَتِی الی مَرْضاتِکَ الْجامِعَہ، بِمَحَبَّتِکَ یَا امَلَ الْمُشْتاقِینَ۔

دلائل کی ہدایت فرما اور میری مہار پکڑ کے مجھے اپنی ہمہ جہتی رضاؤں کی طرف لے جا اپنی محبت سے اے شوق رکھنے والوں کی آرزو۔

نویں رمضان کے واقعات

محمد بن داؤد ظاہری کا انتقال

9 رمضان المبارک سنہ 297 ہجری قمری کو تیسری صدی ہجری کے ایک شاعر، ادیب ، محدث اور فقیہ " محمد بن داؤد ظاہری " کا 42 سال کی عمر میں انتقال ہوا ۔ داؤد ظاہری شعر ، ادب ، حدیث اور فقہ میں استاد کی حیثیت رکھتے تھے ۔انہوں نے ادب کے موضوع پر  متعدد کتابیں تحریر کیں۔

ماہر فلکیات الغ بیگ کا قتل

9 رمضان المبارک سنہ 853 ہجری قمری کو ممتاز ماہر فلکیات الغ بیگ کو قتل کردیا گيا ۔وہ سولہ سال کی عمر میں تیمور کے جانشین مقرر ہوئے ۔تیمور کے برخلاف الغ بیگ کو ملک کی سرحدوں میں توسیع میں کوئی دلچسپی نہیں تھی بلکہ زيادہ تر تحقیق و مطالعہ میں مشغول رہتے تھے ۔

انہوں نے ایک مدرسہ قائم کیا جس میں دیگر موضوعات کے علاوہ علم نجوم خاص طور پر پڑھایا جاتا تھا ۔الغ بیگ کی دیگر کاوشوں میں سنہ 828 ہجری قمری میں سمرقند میں قائم کی گئی ایک تین منزلہ رصد گاہ ہے ۔قابل ذکر ہے کہ شمسی نظام کے کچھ سیاروں کے بارے میں الغ بیگ کی تحقیقات کے نتائج آج کی تحقیقات سے زيادہ مختلف نہیں ہیں ۔

  آیت اللہ شیخ محمد بہاری ہمدانی کاانتقال

9 رمضان سنہ 1325 ہجری قمری کو آیت اللہ شیخ محمد بہاری ہمدانی کاانتقال ہوا ۔وہ 13 ویں اور 14 ویں صدی ہجری قمری کے ایران کے مشہور عارف اور بزرگ عالم دین ہیں جو اپنی پرہیزگاری نیکی عمل اور علمی کمالات کی وجہ سے مشہور ہیں ۔

انہوں نے اپنی ابتدائي تعلیم مکمل کرکے عراق کے شہر نجف میں واقع اعلیٰ دینی درسگاہ میں داخلہ لیا اور تعلیم کی تکمیل کے بعد تدریس میں مشغول ہوگئے ۔آیت اللہ بہاری ہمدانی کی تصنیفات کا مجموعہ "تذکرۃ المتقین " کے نام سے شائع ہوا ہے ۔

( رمضان اسپیشل کی تحریر کے لیئے کئی اسلامی کتابوں اور انٹرنیٹ کے کئی مضامین سے مدد لی گئی )


:دیگر مضامین
(14.06.2016) رمضان المبارک کا ایک ایک لمحہ بخشش کی خاص ضمانت ہے
(12.06.2016) رمضان مبارک کی چھٹے دن کی دعا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(11.06.2016) رمضان مبارک کی پانچویں دن کی دعا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(10.06.2016) رمضان مبارک کی چوتھے دن کی دعا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(10.06.2016) ماہ رمضان المبارک درحقیقت قلب کا موسم بدلنے کی نوید ہے
(09.06.2016) رمضان مبارک کی تیسرے دن کی دعا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(08.06.2016) رمضان مبارک کی دوسرے دن کی دعا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(08.06.2016) آج دو رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(07.06.2016) رمضان مبارک کی پہلے دن کی دعا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(07.06.2016) شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيَ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ
(05.06.2016) بغیر بجلی کے کام کرنے والا ائیرکنڈیشنر خریدنا چایتے ہیں
(03.06.2016) مقام حضرت امام حسین (ع) سنی مآخذ کی روشنی میں
(01.06.2016) تمنائے فاطمہ سقائے سکینہ اَسَدُالْحُسَیْن سیدنا اَبَاالْفَضْلِ الْعَبَّاسْ
(30.05.2016) نابغہ روزگار،استاد مقام شاعر سید عابد علی عابد کی لاہور میں قبر
(27.05.2016) کم سِن لڑکیوں میں بریسٹ کینسر کے بڑھتے خطرات ۔ کشور مصطفیٰ
(26.05.2016) ماں کا دودھ پینے والےبچے ذہین اور دولت مند ہوں گے: رپورٹ
(24.05.2016) اخترمنصور:قندھارسےطالبان کے امیر تک۔ ایک جائزہ
(22.05.2016) نیمئہ شعبان کی رات یا شب برات کی اہمیت احادیث و روایات سے
(20.05.2016) شعبان کا مہینہ کسی طرح بھی رمضان سے کم نہیں ہے
(16.05.2016) امام زین العابدین (ع)کی ولادت 15جمادی الاول اور شہادت 25 محرم ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں