14.10.2026, 03:29pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

برطانیہ کے شہر لندن میں ماہ رمضان کے شب و روز۔ازسائرہ بتول
19.07.2013, 06:10am , جمہ (GMT+1)

سائرہ بتول۔لندن

لندن برطانیہ کا دارالحکومت ہے۔یہاں مسلما نوں کی ایک بہت بڑی تعداد آباد ہے۔یہ مسلمان مختلف ممالک سے ترکِ وطن کر کے
یہاں آباد ہوے ہیں۔ان
ممالک میں ایران ،افغانستان،پاکستان،ہندوستان،ترکی،ملائشیا،اندونیشیا،خلیجی ممالک اورافریقی ممالک خصوصاً صومالیہ شامل ہیں۔

یہ مسلمان یوں تو ہر وقت ہی اپنے آبائی وطن کو یاد کرتے ہیں،لیکن فطری تقاضوں کے مطابق رمضان المبارک اور عیدین کے موقع
پر خصوصاً انھیں اپنے وطن کی یاد ستاتی ہے۔اس کی وجوہات جہاں بہت سی ہیں وہاں یہ وجہ کافی اہم ہے کہ رمضان کے موقع
پر مسلم ممالک میں جو اہتمام ہوتا ہے وہ یہاں نہیں ہوتا۔

اور مسلمان اپنے آپ کو اکیلا محسوس کرتے ہیں،کیونکہ مسلم ممالک میں دن کے وقت سب ہی عموماً روزے سے ہوتے ہیں۔کھانے پینے کی دوکانیں اور ہوٹل احترامِ رمضان میں بند ہو جاتے ہیں اور مساجد سے آنے والی اذانوں اور عبادتوں کی آوازیں ایک پر نور سماں باندھ دیتی ہیں۔

جو کہ یہاں ممکن نہیں۔

لیکن پھر بھی مسلمان پوری کوشش کرتے ہیں کہ اس رحمتوں اور برکتوں بھرے مہینے سے مل جل کر مستفیض ہوں۔

ایک اندازے کے مطابق لندن میں یورپ کے کسی بھی شہر سے زیادہ مساجد پائی جاتی ہیں۔


ریجنٹ پارک مسجد یا اسلامک کلچرل سینٹر لندن یہا ں کی سب سے بڑی مسجد ہے جسمیں 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
ہے۔
اس مسجد کی جگہ بادشاہ  جارج ششم نے قاہرہ ، مصر میں ایک اینگلیکن  کتھیڈرل  کی زمین کے بدلے میں دی تھی۔
گو  1944 سے یہ مسجد زیر استعمال ہے  لیکن اس کی موجودہ شکل  1977 میں مکمل ہوئی تھی۔

اسکے علاوہ سلیمانیہ مسجد کنگز لینڈ روڈ،لندن جامع مسجد برک لین،عزیزیہ مسجد سٹوک ،نیو انگٹن روڈ،ایسٹ لندن مسجد
اور بہت سی مساجد  لندن میں اہل اسلام کی جاےء عبادت ہیں۔

مساجد کے ساتھ ساتھ اسلامک سینٹرز اور امام بارگاہیں بھی کثرت سے ہیں جہاں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نماز اور دوسری عبادات کے لیےء جمع ہوتی ہے۔

میڈاول کا اسلامک سینٹر ہو یا حسینی اسلامک مشن  آئزل ورتھ،مشرقی لندن کا سکینہ ٹرسٹ ہو یا حسینی اسلامک سینٹر
سٹین مور سب ہی صاحبانِ ایمان کی عبادت گاہیں ہیں جہاں سینکڑوں مومنین مل کر عبادات بجا لاتے ہیں۔

لندن کے مسلمان بڑے خلوص اور جوش و جذبہ  سے رمضان المبارک کے روزے رکھتے ہیں۔ تراویح اور دیگر عبادات بجا لاتے ہیں۔

افطار و سحر کے اوقات  میں روایتی پکوان تیّار  کیےء جاتے ہیں مساجد اور امام بارگاہوں میں افطاری کا بندوبست کیا جاتا ہے۔اور اس کے علاوہ مسلمان ایک دوسرے کو افطاری پر اپنے گھروں پر بھی مدعو کرتے ہیں۔

اور یوں مل جل کر اس بارکت مہینے کی پر فیض ساعتوں سے اپنا دامنِ حیات اور نامہ اعمال منّور کرتے ہیں۔


:دیگر مضامین
(16.07.2013) فرخندہ رضوی کے شعری مجموعے زیر لَب خندہ کی تقریب رونمائی
(15.07.2013) شہرِ رمضان فصل کی کٹائی کا مہینہ ۔۔از؛ جویریہ بتول ، کراچی
(14.07.2013) ماہ پارہ صفدر کی والدہ مرحومہ سوز خوان آل رسول سیدہ شمس الزہرا کی مجلس چہلم
(11.07.2013) شاعر اور نغمہ نگار قتیل شفائی کو ہم سے بچھڑے 12 برس ہوگئے
(09.07.2013) اب سحر نہیں ہو گی۔عظمی صبوحی سحر کی کتاب کی تقریب اجرا .نیئر جہاں اور آصف جیلانی کا خطاب
(08.07.2013) اب سحر نہیں ہو گی۔عظمی صبوحی سحر کی کتاب کی تقریب اجرا سے مہمان خصوصی صفدر ھمدانی کا خطاب
(08.07.2013) لندن میں شہید فاونڈیشن کے لیئے امدادی رقم جمع کرنے کے لئے ایک فیلی ڈے کا اہتمام
(08.07.2013) اب سحر نہیں ہو گی۔عظمی سحر کی غزلیں نیئر جہاں اور ہارون رشید نے ترنم سے پیش کیں
(06.07.2013)  عظمیٰ صبوحی سحر کے شعری مجموعے[ اب سحر نہیں ہو گی} کی تقریب اجرا
(05.07.2013) زیر لب خندہ کی تقریب اجراء سے میزبان اور سخن گو فرخندہ رضوی کا خطاب
(03.07.2013) فرخندہ رضوی کے شعری مجموعے ۔۔زیر لب خندہ۔۔۔ کے اجرا کے لمحات
(01.07.2013) انجمن تخلیق و تہذیب کویت کے عہدیداروں کے ساتھ سفیر پاکستان سے صفدر ھمدانی کی ملاقات
(29.06.2013) صفدر ھمدانی کے اعزاز میں پاکستان بزنس کونسل کویت کا ظہرانہ اور فکری خطاب
(27.06.2013) انجمن تخلیق و تہذیب کویت کے عالمی مشاعرے کی کویت ٹی وی نے کوریج کی
(24.06.2013) کویت کے دو ہفتے کے دورے کے بعد صفدر ھمدانی اتوار کو واپس لندن پہنچ گئے
(22.06.2013) کویت کے سی سی ٹی وی کے لیئے صفدر ھمدانی کی مختلف موضوعات پر ریکارڈنگ
(20.06.2013) صفدر ھمدانی کے اعزاز میں کویت کے دینی اور سماجی فعال کارکن حاجی محمد ادریس کا عشایئہ
(18.06.2013) سٹار ایسوسی ایٹس ریئل اسٹیٹ کمپنی کے سربراہ اور سماجی کارکن ہاشم علی خان کی سفیر پاکستان سے ملاقات
(18.06.2013) کویت میں پاکستان کے سفیر نے لندن سے کویت کے دورے پر آئے جناب صفدر ھمدانی سے ملاقات کی
(16.06.2013) پاکستان بزنس کونسل کویت کے زیر اہتمام حافظ محمد شبیر کے اعزاز میں اہم تقریب



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں