14.10.2026, 07:41pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

آج 11 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
28.06.2015, 08:07am , اتوار (GMT+1)

نگہت نسیم ۔سڈنی


حضرت سلمان رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ سرکار نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شعبان کے آخری دن ہمیں ایک خطبہ دیا، جس میں آپ نے ارشاد فرمایا :

وَہوَ شَہرٌ اَوَّلُہ رَحْمَہ وَ اَوْسَطُہ مَغْفِرَہ وَآخِرُہ عِتْقٌ مِنَّ النَّارِ. (ابن خزيمہ)

’’یہ ایک مہینہ ہے، جس کا ابتدائی حصہ رحمت، اور درمیانی حصہ مغفرت کے لئے ہے اور تیسرے حصہ میں دوزخ سے رہائی عطا کر دی جاتی ہے‘‘۔

ابو ہُریرہ رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

 مَن صَامَ رمضانَ اِیماناً و اِحتساباً غُفِرَ لَہُ مَا تَقّدَمَ مِن ذَنبِہِ :::
 جِس نے اِیمان اور(بخشش کی) اُمید کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے اُس کے وہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں جو وہ آگے بھیج چُکا ہے ۔ صحیح البُخاری ، حدیث ، ٢٠١٤

ابو ہُریرہ رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے

 الصَّلوَاتُ الخَمس و الجُمعَۃُ اِلیٰ الجُمعَۃِ(و رَمضَانُ اِلیٰ رَمضَانُ) مُکفَّراتٌ مَا بینَھُنَّ اِذااجتَنَبتَ الکَبائِر 
پانچ نمازیں اور جمعہ سے جمعہ تک ( اور رمضان سے رمضان تک کا وقت چھوٹے گناہوں میں سے ) جو کُچھ اِن (اوقات) کے درمیان ہے اُس کا کفارہ ہے ،(بشرطیکہ)تُم کبیرہ گناہوں سے بچے رہے ۔صحیح مُسلم ، حدیث ، ٢٣٣

مسلمانوں کو ھر رمضان میں اپنی مغفرت کا ایک بہت بڑا موقع ملتا ہے ، کہ ایک نماز سے لےکر دوسری نماز تک جو گُناہ ہوئے ہیں وہ معاف کروا سکیں ۔ کیونکہ آنے والی نماز اِن گناہوں کا کُفارہ ہو جاتی ہیں ۔  اِسی طرح ایک جمعہ سے اگلے جمعہ تک اور پھر رمضان سے رمضان تک جو صغیرہ یعنی چھوٹے گُناہ ہوئے ہیں وہ معاف ہو سکتے ہیں ، کیونکہ آنے والا جمعہ یا رمضان گُزر ے ہوئے وقت کے گُناہوں کا کُفارہ ہو گا ، مگر ایک شرط ہے کہ اِس عرصہ میں کبیرہ یعنی بڑے گناہوں سے بچا جائے ۔

ابو ہُریرہ رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

 اِذا کانَت اوَّلُ لَیلَۃٍ مِن رَمضَانِ ، صُفِّدَتِ الشَّیَاطِینُ وَ مَردَۃَ الجِنِّ ، وَ غُلِّقت ابوابُ النَّارِ ، فَلَم یُفتَحَ مِنھَا بابٌ وَ فُتِّحت ابوابُ الجَنَّۃِ ، فَلَم یُغلَقُ مِنھَا بابٌ ، وَ نَادَی مُنَادٍ ، یَا باغی الخَیرِ اقبل ، یَا باغی الشَّرِّ اقصِر ، وَ لِلَّہِ عُتَقَاءُ مِن النَّارِ ، وَ ذَلِکَ فِی کُلِّ لَیلَۃٍ

جب رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیطانوں اور سر کشّ جنّوں کو باندھ دِیا جاتا ہے ، اور آگ ( یعنی جہنم ) کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں پھر اُن میں سے کوئی دروازہ کھولا نہیں جاتا ( یعنی رمضان میں ) اور جنّت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ، پھر اُن میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جاتا ، اور آواز دینے والا آواز دیتا ہے ( یعنی اللہ کی طرف سے کِسی فرشتے کے ذریعے آواز دی جاتی ہے ) اے خیر کے چاہنے والے آگے بڑھ ، اے شر کے چاہنے والے باز آ ، اور اللہ ہر رات میں لوگوں کو آگ سے آزاد کرتا ہے ۔ سُنن ابن ماجہ ، حدیث ، ١٦٤٢ ، اِمام اللبانی نے اِس حدیث کو صحیح قرار دِیا ۔ سُنن النسائی ، حدیث ، ٦٨٢ ۔

سوچنے کی بات یہ ھے کہ اگر ہم اِس مُقدس مہینے میں جنّت کے کُھلے دروازوں سے بھی اندر نہ جا سکیں تو کتنی بد بختی ہے ۔ اللہ پاک کی طرف سے تو مغفرت اور رحمت کا ہر سبب مہیا کر دیا جاتا ہے ، شیطانوں کو باندھ دِیا جاتا ہے ، پھر ہمارے اپنے نفوس کی شر انگیزی ہی رہ جاتی ہے جو ہمیں اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نا فرمانی پراُکساتا ہے بلکہ نافرمانی کرواتا ہے ۔

گیارہویں دن کی دعا:

بسم اللہ الرحمن الرحيم
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے
 
اَللّٰھُمَّ حَبِّبْ اِلَیَّ فِیہِ الْاِحْسانَ وَکَرِّہْ الَیَّ فِیہِ الْفُسُوقَ وَالْعِصْیانَ

 اے معبود! آج کے دن نیکی کو میرے لئے پسندیدہ فرما دے اس میں گناہ و نا فرمانی کو میرے لئے نا پسندیدہ بنا دے

وَحَرِّمْ عَلَیَّ فِیہِ السَّخَطَ وَالنِّیرانَ، بِعَوْ نِکَ یَا غِیاثَ الْمُسْتَغِیثِین

اور اس میں غیظ و غضب کو مجھ پر حرام کر دے اپنی حمایت کے ساتھ اے فریادیوں کے فریاد رس۔َ

گیارہ رمضان   کے اہم واقعات

ابراہیم کر کی کا انتقال

11 رمضان المبارک 853 ہجری کو مسلمان محدث ادیب اور مورخ ابراہیم کر کی، مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں وفات ہوئی ۔انہوں نے قرآن سیکھنے اور ابتدائی دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد، اعلیٰ تعلیم کے لئے مختلف علمی اور دینی مراکز کی طرف رجوع کیا ۔

یہاں تک کہ فقہ اور ادبیات میں کافی مہارت حاصل کرلی ۔ابراہیم کرکی نے مختلف کتابیں بھی لکھیں جن میں قرآنی علوم پر کتاب " اعراب المفصل " خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔

( رمضان اسپیشل کی تحریر کے لیئے کئی اسلامی کتابوں اور انٹرنیٹ کے کئی مضامین سے مدد لی گئی )


:دیگر مضامین
(25.06.2015) آج 8 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(24.06.2015) آج 7 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(23.06.2015) آج 6 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(22.06.2015) ماہ رمضان کے پانچویں دن کی دعا ۔۔۔ منظوم ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(21.06.2015) ماہ رمضان کے چوتھے دن کی دعا ۔۔ منظوم ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(20.06.2015) آج 3 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(18.06.2015) دعائے امام زین العابدین علیہ السلام، استقبال رمضان المبارک ۔۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(14.06.2015) پانچ جون اردو کے نامورادیب محمد حسین آزاد کی تاریخ پیدائش تھی
(13.06.2015) برلن میں اردو انجمن کے شاندار جلسے میں ڈاکٹر عمّار رضوی کا مشورہ
(09.06.2015) اردو انجمن برلن ۔عصمت چغتائی اور راجندر سنگھ بیدیکی صد سالہ تقریب
(08.06.2015) عالمی اخبار کے قاريئن کے لیے  شاھین رضوی کی مسرت مصباح سے گفتگو
(29.05.2015) میانمار 13 لاکھ روہنگیا مہاجرین کا مسئلہ: ہم پر انگلی نہ اٹھائی جائے، میانمار
(27.05.2015)  آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں خاتون کی بچوں کو چھوڑ کر داعش میں شمولیت
(26.05.2015) سید السجادین حضرت امام زین العابدین ۔ پانچ شعبان یوم ولادت
(25.05.2015) ملائیشیا میں درجن بھر خالی کیمپوں میں تارکین وطن کی اجتماعی قبریں دریافت
(23.05.2015) داعش فتوحات ، عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں دوبارہ منظم
(19.05.2015) قیصر نقوی صاحب کی خدمات کے اعتراف میں ریڈیو پاکستان ملتان کی تقریب
(18.05.2015) عشق رسول میں سرشار ام حبیبہ سے ایک ملاقات۔ صدف مرزا
(14.05.2015) منفرد اداکار علاﺅالدین 13 مئی 1983ءکولاہور میں وفات پاگئے تھے
(13.05.2015) نائجیریا میں لڑکیوں کا اغوا، مذہبی تعلیمات کے منافی ہے، مسلم رہنما



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں