15.10.2026, 05:42am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

آج 13 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
30.06.2015, 06:45am , منگل (GMT+1)

نگہت نسیم ۔سڈنی


قرآن مقدس ماہ رمضان میں میں نازل ہوا ۔۔ آیئے آج قرآن پاک کی تلاوت اور اسے سمجھنے کی اہمیت پر چند احادیث پڑھتے ہیں ۔۔

1 ۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے۔ (بخاری ج2 ص752)

 2 ۔حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو قرآن پڑھنے میں ماہر ہے وہ “کراماً کاتبین“ کے ساتھ ہے۔ اور جو شخص رک رک کر قرآن پڑھتا ہے اور وہ اُس پر شاق ہے یعنی اس کی زبان آسانی سے نہیں چلتی تکلیف کے ساتھ الفاظ ادا ہوتے ہیں اس کے لئے دوگنا ثواب ہے۔ (ابو داؤد ج1 ص212)

3 ۔ حضور انور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس کے سینے میں کچھ بھی قرآن نہیں ہے وہ ویرانہ اور اجاڑ مکان کے مثل ہے۔ (ترمذی ج2 ص115)

4 ۔رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص قرآن کا ایک حرف پڑھے گا اس کو ایک ایسی نیکی ملے گی جو دس نیکیوں کے برابر ہوگی میں یہ نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے اور لام دوسرا حرف ہے اور میم تیسرا حرف ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جس نے صرف الم پڑھ لیا تو اس کو تیس نیکیاں ملیں گی۔ (ترمذی ج2 ص115)

5 ۔جس نے قرآن مجید پڑھا اور اس کو یاد کرلیا اور اس نے قرآن کے حلال کئے ہوئے کو حلال سمجھا اور حرام کئے ہوئے کو حرام جانا تو وہ اپنے گھر والوں میں سے ایسے دس آدمیوں کی شفاعت کرے گا جن کے لئے جہنم واجب ہو چکا تھا۔ (ترمذی جلد2 ص114)

6 ۔ حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے دریافت فرمایا کہ نماز میں تم نے کون سی سورہ پڑھی۔ انہوں نے سورہء فاتحہ الحمدللہ رب العلمین پڑھ کر سنائی تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے قبضہء قدرت میں میری جان ہے کہ نہ اس کے مثل توریت میں کوئی سورہ اتاری گئی نہ انجیل میں نہ زبور میں۔ یہ سورہ سبع مثانی ہے اور قرآن عظیم ہے جو مجھے خدا کی طرف سے عطا کیا گیا ہے۔ (ترمذی ج2 ص111)

7 ۔حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ۔ شیطان اُس گھر میں سے بھاگتا ہے جس میں سورہ بقرہ پڑھی جاتی ہے۔ اور یہ بھی ارشاد فرمایا کہ تم لوگ دو چمک دار سورتیں سورہء بقرہ اور سورہء آل عمران کو پڑھو کیونکہ یہ دونوں قیامت کے دن اس طرح آئیں گی گویا دو ابر ہیں۔

 یا دو سائبان ہیں یا صف بستہ پرندوں کی دو جماعتیں وہ دونوں اپنے پڑھنے والوں کی طرف سے جھگڑا کریں گی۔ یعنی شفاعت کریں گی۔ سورہء بقرہ کو پڑھا کرو کہ اس کا لینا برکت ہے اس کا چھوڑنا حسرت ہے۔ اور اہل باطل اس سورہ کی تاب نہیں لا سکتے۔ (مسلم و مشکوٰۃ ج1 ص184 )

8 ۔جو شخص سورہء کہف جمعہ کے دن پڑھے گا اس کے لئے دونوں جمعوں کے درمیان نور روشن ہوگا۔ (مشکوٰۃ ج1 ص189 )

]9 ۔جو شخص اللہ تعالٰی کی رضا کیلئے سورہ یٰس پڑھے گا۔ اس کے اگلے گناہوں کی مغفرت ہو جائے گی۔ لٰہذا اس کو اپنے مُردوں کے پاس پڑھا کرو۔ (مشکوٰۃ ج1 ص189 )

10 ۔ حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ ہر چیز کیلئے دل ہے اور قرآن کا دل یٰس ہے۔ جس نے سورہ یٰس پڑھی۔ دس مرتبہ قرآن پڑھنا اللہ تعالٰی اس کیلئے لکھے گا۔ (مشکوٰۃ ج1 ص187 )

11 ۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن میں تیس آیتوں کی ایک سورہ ہے وہ آدمی کیلئے شفاعت کرے گی یہاں تک کہ اس کی مغفرت ہو جائے گی۔ وہ سورہء ملک ہے۔ (ترمذی ج2 ص113)

12 ۔حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ قل ھواللہ احد تہائی قرآن کے برابر اور قل یایھا الکفرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ (ترمذی ج2 ص113)

اور یہ بھی ارشاد فرمایا کہ جو شخص سوتے وقت بچھونے پر داہنی کروٹ لیٹ کر سو مرتبہ قل ھواللہ احد پڑھے قیامت کے دن اللہ تعالٰی اُس سے فرمائے گا کہ اے میرے بندے! اپنی داہنی جانب جنت میں چلا جا۔ (ترمذی ج2 ص 113 )

تیرہویں دن کی دعا:

 بسم اللہ الرحمن الرحيم
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

اَللّٰھُمَّ طَہِّرْنِی فِیہِ مِنَ الدَّنَسِ وَالْاَقْذارِ وَصَبِّرْنِی فِیہِ عَلَی کائِناتِ

 اے معبود! آج کے دن مجھ کو میل کچیل سے پاک و صاف رکھ اس میں مجھے مقدر شدہ مشکلات پر صبر

الْاَقْدارِ، وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِلتُّقی وَصُحْبَہ الْاَ بْرارِ، بِعَوْ نِکَ یَا قُرَّہ عَیْنِ الْمَساکِینِ ۔

عطا فرما اور آج اپنی مدد کے ساتھ مجھ کوپرہیزگاری اور نیکوکاروں کے ساتھ رہنے کی توفیق دے اے بے چاروں کی خنکی چشم۔

تیرہ رمضان  کے اہم واقعات

سید علی سیستانی کا انتقال

13 رمضان سنہ 1340 ہجری کو ایران کے ایک بزرگ عالم اور فقیہ سید علی سیستانی کا انتقال ہوا ۔

آپ اپنی اعلیٰ دینی تعلیمات کی تکمیل کے بعد سنہ 1318 ھ میں نجف اشرف سے ایران واپس آ گئے اور شمال  مشرقی ایران کے شہر مشہد مقدس کی جامع مسجد گوہر شاد میں لوگوں کی درخواست پرفقہ اور اصول فقہ کی تدریس شروع کی ۔

آپ یہاں نماز جمعہ بھی پڑھاتے تھے ۔سید علی سیستانی کو آئینی تحریک کے زمانے میں اپنی مذہبی سرگرمیوں کے باعث ایک مدت تک قید خانے میں بھی رہنا پڑا اور بالآخر اسی راہ میں اسلام و مسلمین کی خدمت انجام دیتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوگئے ۔

جابر حاکم حجّاج بن یوسف ثقفی کا انتقال

13 رمضان 95 ہجری قمری کو حکومت بنی امیّہ کے ظالم اور جابر حاکم حجّاج بن یوسف ثقفی کا انتقال ہوا ۔

بنو امیہ کا ایک جرنیل،ظالم اور سفاک،سخت گیر گورنر،کہاجاتاہے کہ اسی کے ایماء اور حکم سے قرآن میں نقاط لگائے گئے،فصیح اللسان تھا۔اموی حکومت کو مستحکم اور مضبوط بنانے میں اس کا بڑا حصہ رہا۔

مکمل نام ابو محمد حجاج بن یوسف بن حکم بن ابو عقیل ثقفی۔ طائف میں پیدا ہوا وہی اس کی پرورش بھی ہوی[1]،حجاج بن یوسف طائف کے مشہور قبیلہ بنو ثقیف سے تعلق رکھتا تھا۔ ابتدائی تعلیم و تربیت اس نے اپنے باپ سے حاصل کی ۔

جو ایک مدرس تھا۔ حجاج کا بچپن سے ہی اپنے ہم جماعتوں پر حکومت کرنے کا عادی تھا۔ تعلیم سے فارغ ہو کر اس نے اپنے باپ کے ساتھ ہی تدریس کا پیشہ اختیار کیا لیکن وہ اس پیشے پر قطعی مطمئن نہ تھا اور کسی نہ کسی طرح حکمران بننے کے خواب دیکھتا رہتا تھا۔ بالاخر وہ طائف چھوڑ کر دمشق پہنچا اور کسی نہ کسی طرح عبدالملک بن مروان کے وزیر کی ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ اور اسے ترقی دے کر اپنی جاگیر کا منتظم مقرر کر دیا۔

اس نے 173ھ میں مکہ کا محاصرہ کیا جو سات ماہ تک جاری رہا اور کعبہ پر منجنیق سے پتھر برسائے۔اس وقت وہاں حضرت عبداللہ ابن زبیر نے پناہ لے رکھی تھی جنہیں اس نے شہید کروا دیا۔ اور ان کی لاش کو کئی روز تک پھانسی پر لٹکائے رکھا۔یہ واقعہ اکتوبر 692ء کا ہے جس میں دس ہزار سے زائد مسلمان قتل ہو گئے۔[1]

بعض مورخین نے حجّاج بن یوسف ثقفی کے حکم پر قتل کئے گئے افراد کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار بتائي ہے ۔

حجاج بن یوسف بہت باصلاحیت انسان تھا۔ وہ حکومت کے استحکام کے لیے ہر کام کرنے کو تیار رہتا۔لیکن  اس کادوسرا رخ یہ کہ وہ نہایت ظالم اور سفاک انسان تھا۔ جا و بے جا تلوار استعمال کرتا ۔ انسان جان کی حرمت اس کے نزدیک کوئی معنی نہ رکھتی تھی۔ حرم کا احترام اس نے بے دریغ اٹھایا۔ حرام مہینوں کا احترام بھی وہ کم ہی کرتا تھا۔

عراقیوں اور عجمی مسلمانوں سے اس کا سلوک نہایت ظالمانہ تھا ۔ وہ سخت متعصب تھا اور شمالی عدنانی قبائل کا سرپرست تھا۔ اس نے یمنیوں کو بلاوجہ ظلم کا نشانہ بنایا اور اس طرح سے اس کے ظلم و جور اور قبائلی تعصب پر بنو امیہ کی جڑیں کھوکھلی کر دیں۔ اور عوام الناس کے دلوں میں ان کے خلاف نفرت کا بیج بویا گیا جو اموی سلطنت کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔

اس کی محبوب سزا مخالف کو برہنہ (ننگا) کر کے بغیر چھت کے قید خانوں میں رکھنا تھی۔ اس معاملے میں وہ مرد اور عورت کی تمیز بھی نہیں رکھتا تھا۔ مزید اذیت کے لیے وہ ایک ہی خاندان کے مرد و خواتین کو ایک ہی جگہ برہنہ قید رکھتا۔ ایک وقت میں اس کے برہنہ قیدیوں کی تعداد 50000 پچاس ہزار تک پہنچ گئی تھی جن میں 30000 خواتیں تھیں۔ ا

حجاج بن یوسف ثقفی بے تحاشا مظالم کرنے کے باعث نفسیاتی اور جنونی بیماری کا شکار ہوکر مر گیا ۔لوگوں کے خوف سے ان کی میّت کو خفیہ طور پر ایک نامعلوم مقام پر دفنا دیا گیا ۔

 ( رمضان اسپیشل کی تحریر کے لیئے کئی اسلامی کتابوں اور انٹرنیٹ کے کئی مضامین سے مدد لی گئی )


:دیگر مضامین
(29.06.2015)  آج 12 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(28.06.2015) آج 11 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(25.06.2015) آج 8 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(24.06.2015) آج 7 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(23.06.2015) آج 6 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(22.06.2015) ماہ رمضان کے پانچویں دن کی دعا ۔۔۔ منظوم ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(21.06.2015) ماہ رمضان کے چوتھے دن کی دعا ۔۔ منظوم ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(20.06.2015) آج 3 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(18.06.2015) دعائے امام زین العابدین علیہ السلام، استقبال رمضان المبارک ۔۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(14.06.2015) پانچ جون اردو کے نامورادیب محمد حسین آزاد کی تاریخ پیدائش تھی
(13.06.2015) برلن میں اردو انجمن کے شاندار جلسے میں ڈاکٹر عمّار رضوی کا مشورہ
(09.06.2015) اردو انجمن برلن ۔عصمت چغتائی اور راجندر سنگھ بیدیکی صد سالہ تقریب
(08.06.2015) عالمی اخبار کے قاريئن کے لیے  شاھین رضوی کی مسرت مصباح سے گفتگو
(29.05.2015) میانمار 13 لاکھ روہنگیا مہاجرین کا مسئلہ: ہم پر انگلی نہ اٹھائی جائے، میانمار
(27.05.2015)  آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں خاتون کی بچوں کو چھوڑ کر داعش میں شمولیت
(26.05.2015) سید السجادین حضرت امام زین العابدین ۔ پانچ شعبان یوم ولادت
(25.05.2015) ملائیشیا میں درجن بھر خالی کیمپوں میں تارکین وطن کی اجتماعی قبریں دریافت
(23.05.2015) داعش فتوحات ، عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں دوبارہ منظم
(19.05.2015) قیصر نقوی صاحب کی خدمات کے اعتراف میں ریڈیو پاکستان ملتان کی تقریب
(18.05.2015) عشق رسول میں سرشار ام حبیبہ سے ایک ملاقات۔ صدف مرزا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں