|
اس سال مون سون کی بارشیں 30فی صد کم ہوں گی
23.08.2009, 04:25pm , اتوار (GMT+1)
ایڈیٹر عالمی اخبار
محکمہٴ موسمیات نے مون سون کی بارشوں کے بارے میں اپنی پیش گوئی میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے پر اس مون سون کی بارشیں 30فی صد کم ہوں گی۔ لاہور میں واقع موسمیات کے مرکزی دفتر کے ڈائریکٹر حضرت میر نے بحیرہٴ عرب میں تپش بڑھنے کو اِس کی وجہ قرار دیا۔
موسمیات کے ایک اور ماہر شوکت علی اعوان نے بارشوں کی کمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اِس کا معیشت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہمسایہ ملک بھارت سے لے کر بنگلہ دیش تک 70سے80فی صد معیشت کا دارومدار مون سون کی برسات پر ہے، چاہے منگلا اور تربیلا میں پانی کی سطح کا معاملہ ہو یا پھر کھڑی فصلوں کی پانی کی ضروریات، سب کا انحصار مون سون پر ہے۔
مزید یہ کہ بارشوں میں کمی بجلی کی پیداوار پر اثر انداز ہوتی ہے، لہذا مون سون میں کم بارش کا مطلب بجلی کے بحران میں شدت کی صورت میں نمودار ہوگا۔
بشکریہ۔ وائس آف امریکہ
|