|
مغل شنہشاہ شاہ جہان کا خنجر 1.7 ملین ڈالر میں نیلام ہوا
30.07.2009, 04:42pm , جعمرات (GMT+1)
ایڈیٹر عالمی اخبار
مغل شہنشاہ شاہ جہان جنہوں نے تاج محل تعمیر کیا تھا، کا ایک خنجر 1.7 ملین ڈالر میں نیلام ہوا۔ بین الاقوامی آکشن ہاﺅس بون ہیمز کے مطابق بولی کی قیمت تخمینہ شدہ قیمت سے 3 گنا زائد ہے۔
یہ خنجر 1629ءکے دور کا ہے، جس پر شہنشاہ شاہ جہان کا نام کنندہ ہے۔ آنجہانی جیکوس ڈی سینفینس نے پانچ عشروں تک اسلامی، ہندی اور جنوبی ایشیائی آرٹ کے فن پارے اکٹھے کرنے کیلئے صرف کئے، جن میں شاہ جہان کا سنہری خنجر بھی شامل ہے۔
شاہ جہان جنہوں نے اپنی ملکہ ممتاز محل کیلئے محبت کی عظیم یادگار تاج محل تعمیر کی تھی، کے زیراستعمال اشیاءمختلف ممالک کے عجائب گھر میں نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔
شاہ جہان کو خوبصورت اور قیمتی اشیاءسے لگاﺅ تھا، جنہیں بالخصوص قیمتی پتھروں کی بنی ہوئی اشیاءپسند تھیں اور اسی انتخاب میں انہوں نے تاج محل تعمیر کیا۔ آنجہانی جیکوس نے جو دیگر نوادرات اکھٹی کیں، ان میں مختلف بادشاہوں کے خنجر، تلواریں اور آرٹ کے فن پارے شامل ہیں۔
|