ڈیانا فرانسس اسپنسر یکم جولائی 1964ءکو ایڈورڈ جان سپنسر کے ہاں پیدا ہوئی۔شہزادی ڈیانا تعلیمی سرگرمیوں سے زیادہ فلاحی کاموں میں دل چسپی رکھتی تھیں۔29 جولائی 1981ءکو لیڈی ڈیانا ،شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ اذدواج میں منسلک ہوئیں ان کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا جس کی کوریج دنیا بھر کےمیڈیا نے کی۔
دو بچوں کی پیدائش کے بعد شہزادہ چارلس کی سرد مہری سے لیڈی ڈیانا کے جذبات کوشدید ٹھیس پہنچی اور شادی کے مقدس بندھن میں دراڑ پیدا ہونے لگی۔ جس کے بعد لیڈی ڈیانا کی ذات کے متعلق کئی متنازعہ کہانیاں میڈیا کی زینت بننے لگیں۔
لیڈی ڈیانا کی شخصیت اور حسن جس قدرسحرانگیز تھے اسی قدر وہ اندر سے شکست و ریخت کا شکار رہی۔
برطانیہ کی یہ شہزادی اکتیس اگست انیس سو ستانوے میں فرانس میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئیں اور زندگی میں تنازعات کا شکار رہنے والی لیڈی ڈیانا کی موت بھی متنازعہ رہی۔