
برطانیہ میں شاید ہی کوئی ایسا مشہور شخص ہو جس کو پپرازی یعنی خبر کے لیے کسی بھی حد تک جانے والے صحافیوں کا خوف نہ ہو۔
شہزادی ڈیانا کی موت کے لیے کچھ ایسے ہی صحافی ذمہ دار تھے۔
اب انکا تازہ شکار برطانیہ کے دونو شہزادے ویلیم اور ہیری ہو رہے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک صحافی نے ولیم اور ہیری کے موبائل فون ہیک کئیے ہیں۔
لندن کی میٹروپولیٹن پولیس محکمہ سراغ رسانی کے چیف فلپ ولیمس نے اخبار نویسوں کے بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے۔ یہ سوال کرنے پر کہ کیا فلپ اپنے اس بیان کی تصدیق کر سکتے ہیں تو انہوں نے اس سلسلہ میں حامی بھری۔
اطلاعات کے مطابق نیوز آف دی ورلڈ کے کسی صحافی نے شہزادوں کے فون ہیک کیے ہیں۔ قبل ازیں ایک صحافی کلایف وڈمین کو شاہی گھرانے میں ملازمت کرنے والے افراد کے فون ہیک کرنے کے الزام میں چار ماہ کی سزا ہو چکی ہے۔ حالانکہ پولیس چیف نے یہ بھی کہا کہ ہم اس قسم کے شبہات کا ثبوت نہیں دے سکتے۔ وہیں دوسری جانب برطانیہ پولیس کے ڈپٹی کمشنر جان یٹس اور ولیم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ فون ہیکنگ معاملہ کی دوبارہ تفتیش کیوں نہیں کی گئی حالانکہ اخبار دی گارجین نے اس قسم کی خبریں مسلسل دیں۔
گارجین نے اس قسم کی خبریں بھی شائع کیں کہ برطانیہ کے پروفیشنل فٹ بال ایسوسی شن کے چیف گارڈین ٹیلر کو دس لاکھ پونڈ نیوز آف ورلڈ نے معاوضہ دیا تھا۔ اس معاہدہ کی شرط یہ تھی کہ مقدمہ کی تفصیلات عام نہ ہوں۔